سعودیہ میں قید فلسطینیوں،اردنیوں کے مقدمات کا فیصلہ آئندہ ہفتے متوقع

ْ الریاض کی جیلوں میں قید فلسطینیوں اور اردنی شہریوں کے خلاف مقدمات کو حتمی شکل دے دی گئی

جمعرات 5 اگست 2021 12:30

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اگست2021ء) سعودی عرب میں اڑھائی سال سے جیلوں میں قید فلسطینیوں اور اردنی شہریوں کیخلاف جاری مقدمات کا فیصلہ آئندہ ہفتے سنایا جائے گا۔

(جاری ہے)

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق سعودی عرب کی جیلوں میں پابند سلاسل فلسطینیوں اور اردنی قیدیوں کے اہل خانہ پر مشتمل کمیٹی کے چیئرمین خضر المشائخ نے ایک بیان میں کہا کہ الریاض کی جیلوں میں قید فلسطینیوں اور اردنی شہریوں کے خلاف مقدمات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔

ان کے خلاف مقدمات مکمل کرلیے گئے ہیں جس کے بعد آئندہ ہفتے ان کے خلاف فیصلہ سنایا جائے گا۔خیال رہے کہ سعودی عرب کی فوج داری عدالت نے چار جولائی کو فلسطینی اور اردنی شہریوں کے خلاف جاری مقدمات کا فیصلہ ملتوی کردیا تھا۔سعودی عرب کی ایک فوجی عدالت نے 8 مارچ 2020 کو دسیوں فلسطینیوں اور اردنی شہریوں کے خلاف مقدمات کا آغاز کیا تھا۔ ان پر فلسطینی مزاحمت کی حمایت کا الزام عاید کیا گیا ہے۔