مائرہ ذوالفقارقتل کیس میں اہم پیشرفت، نامزد ملزم کا ڈی این اے میچ کر گیا

جمعرات 5 اگست 2021 13:12

مائرہ ذوالفقارقتل کیس میں اہم پیشرفت، نامزد ملزم کا ڈی این اے میچ کر ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اگست2021ء) مائرہ ذوالفقارقتل کیس میں بڑی پیش رفت ہوئی ہے، نامزد ملزم ظاہر جدون کا ڈی این اے شواہد سے میچ کرگیا ہے۔

(جاری ہے)

لاہور پولیس کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ مائرہ ذوالفقار قتل کیس میں نامزد ملزم ظاہرجدون کا ڈی این ایشواہد سیمیچ کرگیا ہے، جائے وقوعہ سیتین مختلف نمونوں سیملزم کا ڈی این ایمیچ کیا دوسرینمونوں پرابھی کام جاری ہے۔

پولیس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ جائے وقوعہ سیپولیس کو تین بورپستول کی غیراستعمال گولی ملی تھی جبکہ خون آلود دو ٹشوپیپرزبھی ملیتھے،ا س کے علاوہ استعمال شدہ دستانوں کاجوڑا،ایک شرٹ،جوتا،مردانہ بنیان ملی تھی، ظاہرجدون کیساتھ دوسرا ملزم کون تھا ڈی این ایسیپتہ چلیگا۔پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس کو جائیوقوعہ سیمائرہ کیزیراستعمال تین موبائل ملے تھے۔

متعلقہ عنوان :