آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان کی زیر صدارت اعلی سطح اجلاس ، محرم الحرم کے دوران سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا گیا

زونل ایس پیز کو امن و امان قائم رکھنے کے لیے منتظمین،علماء کرام، تاجر کمیونٹی،دیگر متعلقہ افراد سے ملاقات کرنے کی ہدایت

جمعرات 5 اگست 2021 15:00

آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان کی زیر صدارت اعلی سطح اجلاس ، ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اگست2021ء) آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان کی زیر صدارت اعلی سطح اجلاس ہوا جس میں محرم الحرم کے دوران سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں ڈی آئی جیز، اے آئی جیز، ایس ایس پیز اور زونلز ایس پیز نے شرکت کی ۔ اجلاس میں محرم الحرام کے موقع پر فول پروف سیکورٹی انتظامات کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ، زونل ایس پیز کو امن و امان قائم رکھنے کے لیے منتظمین،علماء کرام، تاجر کمیونٹی،دیگر متعلقہ افراد سے ملاقات کرنے کی ہدایت کی گئی ،ڈیوٹی پر مامور رضا کاروں سمیت پولیس کے افسران و جوانوں کو سپیشل کارڈ جاری کرنے کی ہدایت کی گئی ،محرم الحرام کے دوران کورونا حکومتی ایس او پیز پر عملدرآمد کو بھی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ، ڈی آئی جی آپریشنز کو محرم الحرم کے حوالے سے جامع سیکورٹی پلان مرتب کرنے کی ہدایت کی گئی ،ڈی جی سیف سٹی کو کنٹرول روم قائم کرنے سمارٹ کارز ،ڈرون اور سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے مجالس و جلوسوں کی نگرانی کی ہدایت کی گئی ،اے آئی جی سپیشل برانچ کو امام بارگاہوں میں واک تھرو گیٹ نصب کرنے،چیکنگ کو یقینی بنانے، بم ڈسپوزل سکواڈ کو مستعد رکھنے ہدایت کی گئی ،ایس ایس پی ٹریفک کو جلوس اور مجالس کے دوران خصوصی ٹریفک پلان مرتب کرنے کی ہدایت کی گئی ،ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز کو لاجسٹک سپورٹ اور ڈیوٹی پر مامور افسران و جوانوں کو وقت پر معیاری کھانے کی تقسیم کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ۔

(جاری ہے)

آئی جی اسلام آباد نے کہاکہ امام بارگاہوں میں ہر قسم کی ٹریفک کے داخلے پر پابندی عائد کی جائے ،امام بارگاہوں کے اردگرد خاردار تاروں لگائی جائیں،سیکورٹی انتظامات میں ہرگز کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔