گزشتہ ادوارمیں بنائی گئی موٹرویز سے ملک کو زیادہ فائدہ نہیں ہوا ، وزیراعظم

ہم نے ماضی کی حکومت سے 3 گنا زیادہ سڑکیں بنائیں ، سڑکوں کی کمیشن سے لندن میں فلیٹ نہیں بنائیں گے۔ سیالکوٹ کھاریاں موٹروے کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب

Sajid Ali ساجد علی جمعرات 2 ستمبر 2021 12:31

گزشتہ ادوارمیں بنائی گئی موٹرویز سے ملک کو زیادہ فائدہ نہیں ہوا ، وزیراعظم
گجرات ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 02 ستمبر 2021ء ) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ جو کہتے تھے ہم نے سڑکیں بنائیں اور سڑکوں کے نام پر ووٹ لیتے تھے ، گزشتہ ادوار میں بنائی گئی موٹرویز سے ملک کو زیادہ فائدہ نہیں ہوا ، ہم نے ماضی کی حکومت سے 3 گنا زیادہ سڑکیں بنائیں ، سڑکوں کی کمیشن سے لندن میں فلیٹ نہیں بنائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ کھاریاں موٹروے منصوبے این ایچ اے کے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا گیا ، ہمیں سوچنا ہوگا ہم ان موٹرویز سے کس طر ح ریونیو حاصل کرسکتے ہیں ، کیوں کہ پہلے ادوار میں بنائی گئی موٹرویز سے ملک کو زیادہ فائدہ نہیں ہوا لیکن سیالکوٹ کھاریاں موٹروے اہم منصو بہ ہے اور موٹروے اسی روٹ پر بننا چاہیے تھا ، وزیراعظم نے کہا کہ سوات موٹرے کے ذریعے عید کے دنوں 27 لاکھ گاڑیاں گئیں ، ماضی میں پاکستان میں سیاحت کو فروغ نہیں دیا گیا ، سڑکوں کا جال بچھا کر ملک میں سیاحت کو فروغ دینا چاہتے ہیں ، ملک میں سیاحت کا شعبہ بڑا اور اہم ہے ، موٹر ویزے سے سیاحت کے شعبے کو مزید فروغ حاصل ہوگا ، ڈالرز بڑھانے کے لیے صنعتوں اور سیاحت پر توجہ دینی ہوگی ، پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ میں حائل رکاوٹوں کودورکریں گے۔

(جاری ہے)

عمران خان نے کہا کہ ملک میں صنعتوں کی ضرورت ہے، صنعتوں کے بغیر ملکی ترقی کی رفتار سست رہتی ہے ، ہم نے چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کے لیے آسانیاں پیدا کرنی ہیں، سڑکیں، اسکولز اور دیگر ترقیاتی کاموں کے لیے فنڈز استعمال کیے جاتے ہیں، ملکی آمدنی میں اضافہ نہیں ہوگا، ہم قرضے نہیں اتار سکتے، لیکن صنعتوں کو سہولتیں دیئے بغیر ملکی دولت میں اضافہ نہیں ہوسکتا، زیادہ آبادی کی وجہ سے اس علاقے کی اہمیت زیادہ ہے ، اس لیے ہم اس علاقے میں بڑے پیمانے پر صنعتیں لگا سکتے ہیں۔