سید مصطفی کمال کاکشمیری حریت رہنما سید علی گیلانی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

جمعرات 2 ستمبر 2021 18:40

سید مصطفی کمال کاکشمیری حریت رہنما سید علی گیلانی کے انتقال پر گہرے ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 ستمبر2021ء) پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے کشمیری حریت رہنما سید علی گیلانی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ پاکستان ہاس سے جاری ایک تعزیتی بیان میں انہوں نے سید علی گیلانی کی جدوجہد آزادی کشمیر کو زبردست خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم ایک نڈر، اولوالعزم اور متاثرکن شخصیت تھے۔

(جاری ہے)

آزادی کشمیر کیلئے انہوں کی اپنی زندگی وقف کردی تھی اور بھارتی جارحیت اور مظالم کے سامنے ہمیشہ سینہ سپر رہے۔ سید علی گیلانی کی جدوجہد کشمیریوں کے بھارتی قبضے کے خلاف ناقابل تسخیر عزم و ہمت کی لازوال مثال ہے۔ سید مصطفی کمال نے مزید کہا کہ سید علی گیلانی کی وفات سے کشمیر ایک عظیم رہنما سے محروم ہو گیا۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے، اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔