سردار عطا اللہ مینگل بلوچ، بلوچستان اور مظلوم و محکوم اقوام کی توانا آواز تھے،سابق گورنر نواب ذوالفقار مگسی

جمعہ 3 ستمبر 2021 00:58

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 ستمبر2021ء) سینئر سیاستدان وسابق گورنر نواب ذوالفقار مگسی نے عظیم قوم پرست رہنما سردار عطا اللہ مینگل کی رحلت کو ناقابل تلافی نقصان قرار دیتے ہوئے کہا کہ سردار عطا اللہ مینگل بلوچ، بلوچستان اور مظلوم و محکوم اقوام کی توانا آواز تھے ان کی رحلت سے بلوچستان، بلوچ اور ملک کے مظلوم اقوام ایک عظیم قائد سے محروم ہوگئے انھوں نے پوری زندگی مظلوم اقوام اور بالخصوص بلوچ قوم کے سیاسی، معاشی اور قومی خودمختاری کی جدوجہد میں صرف کی وہ پوری زندگی اصولوں پر قائم رہے قید و بند کی صوبتعیں برداشت کیں اور جلاوطن رہے لیکن کھبی جھکے نہیں ان کی جدو جہد تمام مظلوم اقوام اور سیاسی کارکنوں کے لیے مشعل راہ ہے سردار عطا اللہ مینگل کی قربانیوں خدمات اور اصولی جدو جہد کو بلوچستان کے عوام کبھی بھی نہیں بلا پائیں گے۔

(جاری ہے)

اس غم میں خاندان اور بلوچستان نیشنل پارٹی کے ساتھ ہیں اللہ تعالی سردار عطا اللہ خان مینگل کی مغفرت فرمائے اور جنت الفردوس میں آسودہ جگہ عطا فرمائے اور تمام پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین