کترینہ کیف ترکی کے مشہور ڈرامے’ ’ارطغرل غازی‘ ‘کی فین نکلی

ہم ترکی میں اپنی فلم کی شوٹنگ کر رہے ہیں اور یہاں ان کا تجربہ بہت اچھا رہا ہے‘کترینہ کیف اور سلمان خان

اتوار 5 ستمبر 2021 11:10

استنبول(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 ستمبر2021ء) بالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف ترکی کے مشہور ڈرامے ’ارطغرل غازی‘ کی فین نکلی ہیں۔اداکارہ کترینہ کیف اداکار سلمان خان کے ہمراہ ان دنوں ترکی کے شہر استنبول میں اپنی نئی آنے والی فلم ’ٹائیگر 3‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ بالی وڈ کے دونوں ستاروں نے ترکی کے وزیر ثقافت و سیاحت سے ملاقات کی ہے۔

ترک وزیر ثقافت و سیاحت کے ہمراہ کترینہ کیف اور سلمان خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وہ ترکی میں اپنی فلم کی شوٹنگ کر رہے ہیں اور یہاں ان کا تجربہ بہت اچھا رہا ہے۔میڈیا سے گفتگو کے دوران ایک صحافی نے دونوں بالی وڈ فنکاروں سے پوچھا کہ کیا آپ نے ڈرامہ سیریز ’ارطغرل غازی‘ دیکھی ہی اس پر کترینہ کیف نے کہا کہ ارطغرل غازی میری پسندیدہ سیریز ہے اور مجھے بہت اچھی لگتی ہے، میں نے اب تک 89 اپیسوڈز دیکھ لیے ہیں۔

(جاری ہے)

صحافی کے سوال پر اداکار سلمان خان نے بتایا کہ ان کی والدہ ارطغرل ڈرامہ سیریز بہت شوق سے روزانہ دیکھتی ہیں۔ترکی کے وزیر ثقافت و سیاحت نے کہا کہ آپ دونوں کے یہاں آنے سے بہت خوشی ہوئی، میری خواہش ہے کہ آپ لوگ کام کے سلسلے میں نہیں بلکہ پٴْرسکون ہونے اور چھٹیاں گزارنے یہاں آئیں۔ جس پر دونوں بالی وڈ ستاروں نے کہا کہ وہ ضرور آئیں گے۔