خضدار میں لیویز فورس کا اغوا کاروں در میان فائرنگ کا تبادلہ ،ایک اغوار جاں بحق ،لیویز اہلکار زخمی
جمعرات 9 ستمبر 2021 23:20
(جاری ہے)
ڈپٹی کمشنر خضدار بشیراحمد کا کہنا تھاکہ اسسٹنٹ کمشنر نال منیر احمد سومرو کی سربراہی میں لیویزفورس نے اغوا کاروں کا پیچھا کیا خضدار کے تحصیل نال ہزار گنجی میں لیویز فورس کا اغوا کاروں سے مقابلہ ہوا جہاں انہوں نے لیویز فورس پر فائر کھول دی جوابی فائرنگ سے ایک اغوا کار بشیرہلاک ہوا۔
فائرنگ سے ایک لیویز اہلکارمحمد عارف زخمی ہوا۔ڈپٹی کمشنر خضدار میجر(ر) بشیراحمد بڑیچ کا کہنا تھاکہ لیویز فورس کی اس جوانمردی و بہادری نے ہمارا سرفخر سے بلند کردیا ہے مقابلے میں حصہ لینے والے تمام لیویز اہلکاروں کو نقد انعامات اور تعریفی اسناد سے سے نوازا جائیگا۔انہوں نے کہاکہ ہم وڈھ سمیت ضلع کے دیگر علاقوں میں رہنے والے شہریوں کو یہ یقین دلاتے ہیں کہ ان کی جان و مال کے تحفظ کے لئے ضلعی انتظامیہ بھرپور اقدامات اٹھارہی ہے اور کسی بھی طرح عوام کو چور ڈاکوؤں اور اغوا کاروں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتے ہیں۔ایسے جرائم پیشہ افراد کا قلع قمع کرنے اور ان کی بیخ کنی کے لئے عملی اقدامات اٹھارہے ہیں ڈپٹی کمشنر خضدار میجر(ر) بشیراحمد بڑیچ کا کہنا تھاکہ لیویز فورس اور پولیس نے مشترکہ طور پر حالیہ دنوں میں بہت بڑی کاروائیاں عمل میں لائی ہے جن میں جرائم پیشہ افرادو منشیات فروشوں کی گرفتارعمل میں لائی گئی ہے۔ان کا کہنا تھاکہ دیگر علاقوں میں بھی شر پسندوں کے خلاف بھر پور کاروائی عمل میں لائی جائے گی اور قانون کو ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف بھر پور کاروائی ہوگی۔دریں اثناء شہریوں نے ڈپٹی کمشنر خضدار میجر(ر) بشیراحمد بڑیچ کی قیادت میں آج لیویز فورس کی جان پر کھیل کر کامیاب کاروائی میں مغوی کی بازیابی اور اغوا کار کے ہلاک کیئے جانے پر بے حد خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ ڈپٹی کمشنر خضدار کی قیادت میں لیویز فورس نے اہم کارنامہ سرانجام دیا ہے جو کہ خوش آئندہ ہے امن وامان کے قیام کے لئے لیویز فورس کی کار کردگی اور اقدامات اسی طرح جاری رہے تو پورے ڈسٹرکٹ میں پرسکون امن قائم ہوگا۔مزید اہم خبریں
-
چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر سے باکسر عامر خان اور مارشل آرٹس چیمپئن شاہ زیب رند کی ملاقات
-
پاکستان میں 22 ملین لڑکے اورلڑکیاں رشتہ ازدواج سے منسلک نہیں ہیں، اقوام متحدہ
-
ماہواری سے میناپوز تک: خواتین کو ذہنی اور جسمانی مسائل سے کیسے نمٹنا چاہیے؟
-
بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 12 فیصد تک اضافہ متوقع
-
اسحاق ڈار کی نائیجیرین ہم منصب سے ملاقات، اقتصادی تعاون مضبوط بنانے پر اتفاق
-
4 سال پہلے تک خواتین فون کرکے شادی کی پیشکش کرتی تھیں، مولانا طارق جمیل
-
نومئی کواندرون خانہ بغاوت ہوئی جس کی کوئی مثال نہیں ملتی،وزیردفاع
-
وزیراعظم شہبازشریف سے گندم اسیکنڈل تحقیقاتی کمیٹی کے سربراہ کی ملاقات، پیر تک حتمی رپورٹ پیش کر نے کی ہدایت
-
مسابقتی کمیشن نے پی آئی اے کی نجکاری کی اسکیم آف ارینجمنٹ کی منظوری دے دی
-
گندم اسکینڈل،سابق وزیراعظم انوارالحق کاکڑاورحنیف عباسی میں تلخ کلامی
-
ویٹرنری انسٹی ٹیوٹس کے مسائل سے آگاہ ،درپیش مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کیلئے پر عزم ہیں،احسن اقبال
-
بھارت: اپوزیشن کے سوشل میڈیا سربراہ گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.