کے ٹو سر کرنے والے شہروز کاشف اور ویٹ لفٹر طلحہ طالب لٹ گئے
قومی ہیروز کو ٹیکس اور گاڑی رجسٹرڈ کرانے کی مد میں لاکھوں روپے موبائل اکاوَنٹ میں جمع کرانے کا کہہ کر فراڈیوں نے لوٹ لیا، واقعے سے متعلق چونکا دینے والےانکشافات سامنے آگئے
دانش احمد انصاری ہفتہ 11 ستمبر 2021 19:39
(جاری ہے)
شہروز کاشف کی جانب سے بھی ایف آئی اے میں درخواست جمع کرادی گئی ہے۔
شہروز کاشف کے والد نے بتایا کہ آج کسی شخص نے جعلی کال کی۔ ہم نے باتوں میں آکر 2لاکھ 85 ہزار روپے اکاؤنٹ میں جمع کرا دیئے۔ ان کا کہنا ہے کہ پولیس، ایف آئی اے اور حکومتی نمائندوں کے ساتھ رابطے کیے جا رہے ہیں۔ خیال رہے کہ طلحہ طالب نے ٹوکیو اولمپکس 2020 میں ویٹ لفٹنگ کے مقابلوں میں پانچویں پوزیشن حاصل کی تھی۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے طلحہ طالب کو 20 لاکھ اور پنجاب اسپورٹس بورڈ نے 10 کا چیک دیا تھا۔ شہروز کاشف دنیا کے سب سے کم عمر ترین کوہ پیما ہیں جنہوں نے ماؤنٹ ایورسٹ اور دنیا کی دوسری مشکل ترین چوٹی کے ٹو سر کی۔ حکومت پنجاب نے شہروز کاشف کو بھی10 لاکھ روپے انعام دیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ پاکستانی کوہ پیما شہروز کاشف نے ماونٹ ایورسٹ کو سر کر کے دنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ پر سبز ہلالی پرچم بلند کرا تھا۔ 19 سالہ نوجوان شہروزکاشف نے 8849 میٹربلند چوٹی سرکرلی تھی۔ جس کے بعد وہ بلند ترین چوٹی سرکرنے والے کم عمرترین پاکستانی بن گئے تھے۔ البتہ شہروز کاشف ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے والے پانچویں پاکستانی بن گئے تھے۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
محمد حارث نے ٹیم میں واپسی کے لیے پی آر مہم چلائی ‘ احمد شہزاد کا الزام
-
ملکی تاریخ میں پہلی بار آسٹریلین والی بال ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی
-
فیملی کے ساتھ باہر جاؤں اور جب کوئی ’چاچو‘ کہے تو عجیب لگتا ہے، افتخاراحمد
-
پوری ٹیم بابر اعظم کو سپورٹ کر رہی ہے، سب کی نظریں ہم پر ہیں، مایوس نہیں کرینگے ، قومی کرکٹرز
-
اب چاہے کچھ بھی ہوجائے میں اکیلی ہی کافی ہوں، ثانیہ مرزا
-
باکسر عامر خان ایک دن کیلئے اعزازی کیپٹن بن گئے
-
محمد حارث نے ایسی کوئی پرفارمنس نہیں دی جو اسے پاکستانی ٹیم میں رکھا جائے : احمد شہزاد
-
رستم زماں گاما پہلوان کا یوم پیدائش 22 مئی کو منایا جائے گا
-
بابر اعظم پاکستان کو ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جتوانے کی صلاحیت رکھتے ہیں ،عماد وسیم کا دعویٰ
-
منیبہ علی کے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ایک ہزار رنز مکمل
-
پاکستان کی اوپننگ جوڑی کا مسئلہ بابر اور رضوان نہیں بلکہ صائم ہے : شاہد آفریدی
-
محسن نقوی کی قذافی سٹیڈیم،نیشنل بینک سٹیڈیم کراچی اور راولپنڈی سٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کیلئے انٹرنیشنل کنسلٹنٹ کی خدمات لینے کی ہدایت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.