امریکہ کا لاہور کیلئے فائزر ویکسین کی 3 لاکھ سے زائد خوراکوں کا عطیہ

ملتان، فیصل آباد کے بعد لاہورکوویکسین عطیہ کی گئی ہے‘ صوبائی وزیر صحت یاسمین راشد

منگل 14 ستمبر 2021 16:12

امریکہ کا لاہور کیلئے فائزر ویکسین کی 3 لاکھ سے زائد خوراکوں کا عطیہ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 ستمبر2021ء) امریکہ نے لاہور کے لیے فائزر ویکسین کی 3لاکھ سے زائد خوراکیں عطیہ کردی ہیں،15 سال سے 18سال تک کے افرادکو فائزر ویکسین لگ رہی ہے۔

(جاری ہے)

وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ لاہور میں فائزر کی 3لاکھ 20ہزار580خوراکیں وصول کی جارہی ہیں، امریکہ کی جانب سے ملتان، فیصل آباد کے بعد لاہورکوویکسین عطیہ کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کورونا ویکسین مہم میں سپلائی کا مسلسل ہونا بہت ضروری ہے ، اب تک 3 کروڑ ویکسین لگ چکی ہے، 15 سال سے 18سال تک کے افرادکو فائزر ویکسین لگ رہی ہے۔وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے مزید کہا کہ ہسپتالوں میں 87 فیصد کیس ویکسین نہ لگنے کی وجہ سے آئے ، آئی سی یو میں بھی وہ ہی لوگ ہیں جنہیںویکسین نہیں لگی۔