
امریکا، مسجد دھماکے میں ملوث ملیشیا گروپ کے سربراہ کو 53 سال قید
سزا سے یہ بات ثابت ہوگئی کہ اس طرح کی نفرت آمیز دہشت گردی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی،اٹارنی جنرل
منگل 14 ستمبر 2021 16:55

(جاری ہے)
امریکی ضلعی جج ڈونووان فرینک نے سزا سناتے ہوئے ایمیلی ہری کی جانب سے کیے گئے حملے کو مقامی دہشت گردی کا انتہائی منظم اور طے شدہ عمل قرار دیا۔
ڈونووان فرینک کا کہنا تھا کہ تغیر پذیری ہمارے ملک کی طاقت ہے، اگر کوئی یہ نہیں سمجھتا تو وہ اس ملک کے آئینی عہد بھی نہیں سمجھتا جس کی وجہ سے متعدد لوگ یہاں ہیں۔ہری اور اس کے دو ساتھیوں کو ایف بی آئی ایجنٹوں نے مارچ 2018 میں گرفتار کیا تھا، تینوں کا تعلق ریاست الینائے کے علاقے کلیرنس سے ہے۔تینوں پر اسی سال فرد جرم عائد کی گئی تھی لیکن مائیکل میک وورٹر اور جو مورس پر جنوری 2019 میں حملے میں ملوث ہونے کا جرم ثابت ہوگیا تھا۔اس سے قبل پراسیکیوٹرز نے عدالت کو بتایا تھا کہ ہری نے بطور سرغنہ دونوں کو ملیشیا گروپ دی وائٹ ریبٹس میں شامل کیا تھا اور وہ 4 اور 5 اگست 2017 کو پِک اپ ٹرک پر 805 کلومیٹر کی مسافت طے کرکے اسلامک سینٹر پر حملے کے لیے آیا تھا۔ڈپٹی اٹارنی جنرل لیسا موناکو کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ ہری نے پوری مذہبی برادری کو دہشت زدہ کرنے کی کوشش کی، آج کی سزا سے یہ بات ثابت ہوگئی کہ اس طرح کی نفرت آمیز دہشت گردی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
ایران کا چینی جی-10 سی لڑاکا طیاروں کی خریداری کا فیصلہ
-
دبئی میں فلائنگ ٹیکسی کی کامیاب آزمائشی پرواز
-
میٹھی سفارتکاری، ابوظبی میں پاکستانی آموں کا رنگا رنگ میلہ
-
امریکا نے اسرائیل کو 51 کروڑ ڈالر کے خطرناک بموں کی کٹس فروخت کردیں
-
ٹرمپ کی ایلون مسک پر کڑی تنقید ،حکومتی معاونت پر انحصار کا الزام
-
ترکیہ،توہین رسالت کی جسارت کے شبہے میں ترک کارٹونسٹ گرفتار
-
آئی اے ای اے کی رپورٹ ہماری ایٹمی سہولیات پر حملے کا بہانہ تھی، ایران
-
ناکہ بندی کے باوجود ایران کی ریکارڈ 70بلین ڈالر تیل کی سالانہ سیل
-
غزہ کی موجودہ صورت حال کی ذمے دار حماس ہے،امریکی محکمہ خارجہ
-
اسرائیل فوجی کارروائیوں پر اربوں ڈالر پھونک چکا، امریکی ادارہ
-
امارات میں بھی پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ
-
امریکا کی کیوبا پر سخت پالیسی بحال کردی گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.