راولاکوٹ ، کورونا نے مزید دو قیمتی جانیں لے لیں، ممتاز ماہر تعلیم مس ساہرہ خان اور برگیڈئیر ندیم انتقال کرگئے

بدھ 15 ستمبر 2021 00:16

راولاکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 ستمبر2021ء) راولاکوٹ میں کورونا وباء مزید دو قیمتی جانیں نگل گئی ، علاقے کی ہر دل عزیز شخصیت ،ممتاز ماہر تعلیم مس ساہرہ خان کرونا مرض کے باعث انتقال کر گئیں۔ کشمیر ایجوکیشن فاونڈیشن کے بانی جنرل ریٹائر رحیم خان مرحوم کی بھانجی ساہرہ خان کو انہیں آبائی قبرستان آرا بازار بوجا گلی بن جونسہ میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

۔

(جاری ہے)

ساہرہ خان مرحومہ نے تعلیم کوفروغ دینے کے ساتھ ساتھ بے شمار ضرورت مند اور غریب لوگوں کو نوکریاں دیں۔ ان کے شاگردوں کی بڑی تعداد اہیر فورس طب آرمی تعلیم سمیت دیگر شعبہ ہاے زندگی میں لوہا منوا رہی ہے پرل ویلی سکول کی بنیاد رکھنے اور طویل خدمات دینے کے بعد ساہرہ خان نے بن جونسہ پرل ویلی سکول کی بنیاد رکھی۔دریں اثناء راولاکوٹ سے تعلق رکھنے والے برگیڈئیر ندیم بھی کرونا مرض کے باعث انتقال کر گئے ان کا انتقال منگل کی شام ہوا یانہیں کچھ ماہ قبل ترقی ملی تھی ان کا تعلق تھوراڑ گاوں سے تھا ۔۔