Live Updates

وزیر اعظم عمران خان کا برطانیہ کے وزیر اعظم بورس جانسن کی والدہ کی وفات پر تعزیت کا اظہار

بدھ 15 ستمبر 2021 14:33

وزیر اعظم عمران خان کا برطانیہ کے وزیر اعظم بورس جانسن کی والدہ کی وفات ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 ستمبر2021ء) وزیر اعظم عمران خان نے برطانیہ کے وزیر اعظم بورس جانسن کی والدہ کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔عمران خان نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر جاری پیغام میں کہا کہ والدہ کے انتقالِ پرٴْملال پر میں بورس جانسن سے اظہارِ تعزیت کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں میری دعائیں اور ہمدردیاں وزیر اعظم بورس جانسن اور ان کے خاندان کے ساتھ ہیں۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ پیر کے روز برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کی والدہ 79 سال کی عمر میں اچانک انتقال کر گئی تھیں۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق شارلٹ جانسن واہل پیر کے روز لندن کے ایک اسپتال میں انتقال کر گئیں، شارلٹ ایک پیشہ ور مصورہ تھیں۔وہ 1942 میں آکسفورڈ میں سر جیمز فوسیٹ کے ہاں پیدا ہوئیں ، جو یورپی کمیشن برائے انسانی حقوق کی صدر تھیں۔انہوں نے 1963 میں بورس کے والد اسٹینلے سے شادی کی جس سے ان کے چار بچے ہوئے، بعد ازاں ان کی 1979 میں طلاق ہوگئی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات