نادرا کے خط کے لہجے سے ایسا تاثر ملتا ہے کہ الیکشن کمیشن نادرا کا ماتحت ادارہ ہے، الیکشن کمیشن کا نادرا کو جوابی خط

نادرا پہلے بتائے کہ اس نے آئی ووٹنگ کا سابق منصوبہ کیوں چھوڑا جس پر 6 کروڑ 65 لاکھ روپے خرچ ہو چکے تھے، خط کا متن

جمعرات 16 ستمبر 2021 20:50

نادرا کے خط کے لہجے سے ایسا تاثر ملتا ہے کہ الیکشن کمیشن نادرا کا ماتحت ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 ستمبر2021ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے چیئرمین نادرا کو جوابی خط میں کہاہے کہ نادرا کے خط کے لہجے سے ایسا تاثر ملتا ہے کہ الیکشن کمیشن نادرا کا ماتحت ادارہ ہے،نادرا الیکشن کمیشن سے آئی ووٹنگ کیلئے 2.4ارب روپے کا نیا معاہدہ کرنا چاہتا ہے،نادرا پہلے بتائے کہ اس نے آئی ووٹنگ کا سابق منصوبہ کیوں چھوڑا جس پر 6 کروڑ 65 لاکھ روپے خرچ ہو چکے تھے۔

الیکشن کمیشن نے چیئرمین نادرا کو جوابی خط میں کہا کہ الیکشن انعقاد کے لیے کسی نئے طریقہ کار پر عملدرآمد الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے ،الیکشن کمیشن نادرا کی جانب سے اختیار کیے گئے لہجے پر مایوسی کا اظہار کرتا ہے نادرا کے خط کے لہجے سے ایسا تاثر ملتا ہے کہ الیکشن کمیشن نادرا کا ماتحت ادارہ ہے اور نادرا الیکشن کمیشن کو حکم دے رہا ہے ۔

(جاری ہے)

خط کے مطابق نادرا الیکشن کمیشن سے آئی ووٹنگ کیلئے 2.4ارب روپے کا نیا معاہدہ کرنا چاہتا ہے نادرا پہلے بتائے کہ اس نے آئی ووٹنگ کا سابق منصوبہ کیوں چھوڑا جس پر 6 کروڑ 65 لاکھ روپے خرچ ہو چکے تھے اگر موجودہ نظام میں کوئی خامیاں تھیں تو ا سکا ذمہ دار کون ہے، کیا کسی پر ذمہ داری کا تعین کیا گیا۔ نادرا نے اپنے خط میں الیکشن کمیشن کو کہا تھا کہ وہ آئی ووٹنگ کے حوالے سے نادرا کے مجوزہ نظام پر مثبت پیش رفت کرے۔