سابق گورنر بلوچستان امان اللہ یاسین زئی کی جانب سے پی ٹی آئی کی قیادت کے خلاف ہرزہ سرائی کی مذمت کرتے ہیں:پاکستان تحریک انصاف ویلفیئر ونگ
جمعرات 16 ستمبر 2021 23:51
(جاری ہے)
امان اللہ یاسین زئی نے جو الزامات موجودہ گورنر بلوچستان ظہور آغا پر لگائے گئے ہیں ان میں کوئی صداقت نہیں، بلکہ عہدہ اور مراعات چھن جانے کے بعد موصوف پروپیگنڈہ کر رہے ہیں۔
جن واقعات کا الزام وہ محترم قاسم خان سوری پر لگا رہا ہے حالانکہ وہ افسوسناک واقعات ان کے دور گورنر میں ہوئے اس ان واقعات پر ان کی مجرمانہ خاموشی سے ان کی نالائقی اور خودغرضی عیاں ہے۔ رئیس عبدالرحمان کرد نے کہا کہ موجودہ ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی اور گورنر بلوچستان فرض شناس شخصیات ہیں۔ ان کی وجہ سے بلوچستان کے عوام الناس کیلئے پارلیمنٹ اور گورنر بلوچستان ہاس کے دروازے کھل چکے ہیں اور عوام الناس کے مسائل حل بھی ہو رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا کی جانب سے نذر محمد بلوچ، پروفیسر شیر زمان تاجک، عبدالباری بڑیچ اور ملک فیصل دہوار سمیت جن ذمہداران کو زمہ داریاں تفویض کی گئی ہیں وہ میرٹ، قابلیت اور لیاقت کی بنیاد پر دی گئیں ہیں۔سابق گورنر کو متنبہ کرنا چاہتے ہیں کہ اگر اس نے پی ٹی آئی قیادت کے خلاف کیچڑ اچھالنے کا سلسلہ بند نہیں کیا تو ہم بھی اسے قانونی، سیاسی، علاقائی اور قبائلی حیثیت سے جواب دینے کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں۔رئیس عبدالرحمان کرد نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی مقبولیت ایک مفاد پرست ٹولے کو ہضم نہیں ہورہا ہے اس لیئے وہ کمر بستہ ہوکر پی ٹی آئی کے خلاف ہرزہ سرائی کر رہے ہیں۔سابق گورنر بلوچستان کی جانب سے سید ظہور احمد آغا کو ربڑ سٹیمپ گورنر کہنے پر بہت افسوس ہوا اس پر میں صرف اتنا کہوں گا کہ سابق گورنر خود ربڑ سٹیمپ بن کر ایک مخصوص ایجنڈے پر عمل پیرا ہیمزید قومی خبریں
-
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی چاند پر پاکستانی سیٹلائٹ آئی کیوب قمر بھیجے جانے پر قوم کو مبارکباد
-
سٹی ٹریفک پولیس نے ای چالان ادا نہ کرنے والی متعدد گاڑیاں پکڑلیں، ای چالان نادہندہ گاڑیوں کے مالکان پولیس سروسز حاصل نہیں کرسکیں گے، ترجمان
-
وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت محکمہ خوراک کا اعلٰی سطحی جائزہ اجلاس، گندم خریداری پالیسی اینڈ پلان 2024 کا جائزہ لیا گیا
-
نجی بینک میں 5کروڑ روپے سے زائد جعلی کرنسی جمع کروانے والے 3ملازمین گرفتار
-
وزیر نجکاری عبد العلیم خان سے آذر بائیجان کے سفیر کی ملاقات ،ملکی و علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
بس مجھے قتل کرنا رہ گیا ہے ،میں موت سے نہیں ڈرتا، عمران خان
-
تربت و گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے ،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
-
انصاف پسند معاشرے کے لیے آزاد صحافت ضروری ہے، بیرسٹر مرتضی وہاب
-
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی وزیراعظم ہاوس آمد ، وزیراعظم نے استقبال کیا اورحکومت میں شامل ہونے ایک بارپھردعوت
-
حریت فکر کا علم بلند کرنے والے ہر صحافی کو سلام: مریم نواز شریف
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی خضدار بم دھماکے کی مذمت
-
پاسپورٹ دفاترمیں ایجنٹوں کیخلاف کریک ڈائون جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.