پشاور،محکمہ ایکسائز و ٹیکسیشن میں زما کے پی ایپ کے اجراء سے محاصل کی وصولی میں عوام کو سہولت ہوگی ،مشیر وزیراعلی خلیق الرحمن
جمعہ 17 ستمبر 2021 00:21
(جاری ہے)
جس سے رجسٹریشن میں اضافہ ہوگا اور صوبے کے ریونیو میں اضافہ ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز وزیر اعلیٰ ہائوس میں منعقدہ تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔
اس موقع پر محکمہ ایکسائز و ٹیکسیشن میں گاڑیوں کی ٹوکن فیس آن لائن جمع کرانے کے لئے موبائل اپلی کیشن کا افتتاح کیا گیا۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخو امحمود خان تقریب کے مہمان خصوصی تھے ۔تقریب میں صوبائی وزراء، ممبران صوبائی اسمبلی اور مختلف محکموں کے انتظامی سیکریٹریوں نے شرکت کی۔ اجلا س سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی مشیر ایکسائز و ٹیکیشن خلیق الرحمن نے کہا کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کی ذاتی دلچسپی اور رہنمائی کی بدولت محکمہ ایکسائز آج اس قابل ہوگیا کہ صوبے کی27 اضلاع میں رجسٹرڈ گاڑیوں کے ٹوکن ٹیکس آن لائن جمع ہو ں گے۔ ابتدائی طور پر گاڑیوں کا ٹوکن ٹیکس کی ادا ئیگی ہو سکے گی جبکہ مستقبل میں پراپرٹی ٹیکس بھی اسی ایپ کے ذریعے جمع ہو سکے گا۔ جس پر تیزی سے کام جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبے کے تمام اضلاع میں سروے کے بعد پراپرٹی ٹیکس کا دائرہ کار مزید وسیع ہوگا اور محاصل میں مذید اضافہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ صوبے منتخب اراکین اسمبلی ، تاجر وں اور دیگر افراد کے تعاون سے صوبہ خیبر پختونخوا میں گاڑیوں کی رجسٹریشن کا سلسلہ شروع کیا جارہا ہے۔ جس سے ریونیو میں مذید اضافہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ ایکسائز کا ایک نیا روپ عوام کے سامنے لایا جارہا ہے۔ عوام کے اعتماد کو بحال کیا جائیگا اور ہر فورم پر عوام کو سہولیات فراہم کی جائیگیمتعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
خیبرپختونخوا میں گندم کی خریداری میں بے قاعدگیوں اور خلل پر دو افسران کو معطل
-
hتنخواہوں،پنشن میں50،الائونسز میں100فیصد اضافے کامطالبہ
-
سیاحوں کی سہولت کو مد نظر رکھتے ہوئے پتریاٹہ کیبل کار کو بحال کر دیا گیا ہے، ریجنل منیجر پتریاٹہ چیئر لفٹ معظم نذیر
-
جب تک پاکستان میں غریب موجود ہیں کوئی بھی امیر مزید امیر نہیں ہوسکتا،مفتاح اسماعیل
-
محکمہ داخلہ سندھ کا کراچی کو محفوظ بنانے کا پلان
-
پی آئی اے کی برطانیہ کیلئے ہفتہ وار 22 پروازوں کی تیاری
-
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لا ہور سمیت پنجاب کے بیشتر میدانی علاقوں میں شدید گرمی کی لہر بر قرار رہے گی ، محکمہ موسمیات
-
صوبائی وزیر تعلیم کے حکم پر عمرکوٹ ضلع کے 120 گھوسٹ اساتذہ کو نوٹسز جاری کر دیئے گئے
-
عید الاضحی سے قبل مویشیوں کی برآمد پر عائد پابندی ختم کئے جانے کا امکان
-
کوٹ ادو،ٹریفک حادثے میں 13 افراد جاں بحق، وزیرِ اعظم کا اظہارِ افسوس
-
کرپشن کم ہونے سے پاکستان امیر نہیں ہوجائے گا، مفتاح اسماعیل
-
پوری توجہ مہنگائی میں کمی لاکر عوام کو ریلیف دینے پر مرکوز ہے‘مریم نوازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.