کوئٹہ، بلوچستان عوامی پارٹی میری اپنی پارٹی ہے ،ناراض ارکان کو منانے کیلئے کسی سے ٹاسک نہیں ملا،چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی

جمعہ 17 ستمبر 2021 00:41

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 ستمبر2021ء) چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہاہے کہ بلوچستان عوامی پارٹی میری اپنی پارٹی ہے ناراض ارکان کو منانے کیلئے کسی سے ٹاسک نہیں ملا،پارٹی میں اختلافات ہوتے ہیں تاہم اختلافات ختم کرکے ناراض لوگوں کو منا لیں گے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر اس موقع پر بلوچستان عوامی پارٹی کے سینیٹرز منظوراحمد کاکڑ،میرسرفرازاحمدبگٹی ،نصیب اللہ بازئی ،احمد خان ودیگر بھی ان کے ہمراہ تھے۔

(جاری ہے)

صادق سنجرانی نے کہاکہ کسی کے کہنے پر نہیں بلکہ میں خود کوئٹہ آیا ہوںامید ہے ناراض اراکین کو منانے میں کامیاب ہو جائیں گے، پارٹی میں اختلافات ہوتے ہیں تاہم اختلافات ختم کرکے ناراض لوگوں کو منا لیں گے، انہوں نے ٹاسک دینے کی تردید کرتے ہوئے کہاکہ مجھے ناراض اراکین کو منانے کا اختیار کسی سے نہیں ملاہے بلکہ بلوچستان عوامی پارٹی میری اپنی پارٹی ہے، صادق سنجرانی نے کہاکہ بلوچستان اسمبلی میں ناراض لوگوں سے ملاقات کے بعد ان کو ساتھ لے جارہا ہوں اسپیکر بلوچستان اسمبلی میرعبدالقدوس بزنجو کی جانب سے اختلافات اور خدشات باقی ہے