پاکستانی کرکٹرز کی تعریف، شاہ رخ خان ہندو انتہاء پسندوں کےنشانے پر آگئے

وائرل پرانی ویڈیو میں پاکستانی کرکٹرز کی تعریف پر ہندو انتہا پسند بالی ووڈ کنگ کیخلاف نفرت انگیزنسلی اور مذہبی ریمارکس پوسٹ کرنے لگے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 17 ستمبر 2021 13:22

پاکستانی کرکٹرز کی تعریف، شاہ رخ خان  ہندو انتہاء پسندوں کےنشانے پر ..
نئی دہلی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 17 ستمبر 2021ء ) پاکستانی کرکٹرز کی تعریف پر بھارتی اداکار شاہ رخ خان پھر ہندو انتہاء پسندوں کے نشانے پر آگئے ، سوشل میڈیا پر بالی ووڈ سپر سٹار کے چاہنے والوں اورمخالفین میں جنگ چھڑ گئی۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اداکار شاہ رخ خان کی ایک پرانی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ کہہ رہے کہ پاکستانی ٹی 20 کھلاڑی دنیا بھر میں سب سے بہترین اور نمبر ون ہیں، اس ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد ہندو انتہا پسندوں نے انہیں ٹرول کرنا شروع کردیا اور ان کے خلاف نفرت انگیزنسلی اور مذہبی ریمارکس پوسٹ کرنا شروع کر دئیے ۔

دیکھتے ہی دیکھتے ان کے خلاف ہیش ٹیگ بائیکاٹ شاہ رخ خان کی مہم شروع ہوگئی جس پر ان کے پرستار بھی متحرک ہوگئے اور انہوں نے ہیش ٹیگ ’وی لو شاہ رخ خان‘ کا ٹرینڈ شروع کردیا۔

(جاری ہے)

ان کی آنے والی فلم '' پٹھان'' کے نام پر بھی اعتراض کیا گیا اور انہیں انتہاپسند اور غدار قرار دیا گیا۔ بھارت میں ہندوتوا اپنے مکروہ ترین اور نفرت انگیز ترین انتہا پر پہنچ چکی ہے۔ مسلمانوں کو سرعام نذرآتش کرکے انہیں موت کے گھاٹ اتار کر بھی ہندوؤں کو اطمینان حاصل نہیں ہوا اور اب انہوں نے شاہ رخ خان کی پرانی ویڈیو کو بنیاد بنا کر سپر اسٹار کے خلاف گھٹیا مہم کا آغاز کردیا ہے جس پر بالی وڈ اور لالی وڈ میں اظہار تشویش کیا جارہا ہے۔