نیویارک ‘ورلڈ ٹریڈ سنٹر پرندوں کیلئے موت کا سبب بننے لگا

سینکڑوں ہجرت کرنے والے پرندے گلاس ٹاورز سے ٹکرانے کے بعد مرجاتے ہیں

جمعہ 17 ستمبر 2021 14:10

نیویارک ‘ورلڈ ٹریڈ سنٹر پرندوں کیلئے موت کا سبب بننے لگا
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2021ء) نیویارک میں پرندوں کے تحفظ کیلئے کام کرنے والے فلاحی ادارے کے رضاکار نے ورلڈ ٹریڈ سینٹر کے باہر پڑے تقریباً 300 مردہ پرندوں کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ سینکڑوں ہجرت کرنے والے پرندے گلاس ٹاورز سے ٹکرانے کے بعد مرجاتے ہیں۔برطانوی میڈیا کے مطابق نیو یارک میں پرندوں کے تحفظ کیلئے کام کرنے والے فلاحی ادارے آڈوبون کی ایسوسی ایٹ ڈائریکٹر برائے تحفظ اور سائنس کیٹلین پارکنز کا کہنا ہے کہ موسمِ بہار اور خزاں میں سب سے زیادہ مہاجر پرندوں کی اموات ہوتی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ پرندوں پر رات کی روشنی کے اثرات کافی مضبوط ہوتے ہیں۔فلاحی اداریکا کہنا ہے کہ ورلڈ ٹریڈ سینٹر ٹاورز اور دیگر عمارتوں کے مالکان پرندوں کے ٹکرانے کی تعداد کم کرنے کیلئے رات کے وقت لائٹس مدھم رکھیں اور نان ریفلیکٹ اِنگ گلاس لگائیں۔

(جاری ہے)

واضح رہے نیویارک سے نقل مکانی کرنے والے سینکڑوں پرندے رواں ہفتے شہر کے گلاس ٹاور سے ٹکرا کر ہلاک ہو گئے ہیں جس کی تصویر پرندوں کے تحفظ کی غیر منافع بخش ماحولیاتی تنظیم آڈوبن کے ایک رضاکار نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کی ہے۔

کنزرویشن ایند سائنس کے ایسوسی ایٹ ڈائریکٹر کیٹلین پارکنز کا کہنا ہے کہ رواں ہفتے ایویان پرندے کی ہلاکت کی شرح سب سے زیادہ تھی تاہم، نیویارک کے علاقے مین ہیٹن کی بلند و بالا عمارتیں مسلسل مسئلہ ہیں جس کی نشاندہی آڈوبن سالوں سے اپنی ڈاکیومنٹری کے ذریعے کرتا رہا ہے۔آڈوبن کی ڈاکیومنٹری میں یہ بتایا گیا تھا کہ نقل مکانی کرنے والے پرندوں کی ہلاکت کی شرح میں اضافہ بہار اور خزاں کے درمیان دیکھا گیا ہے۔

ورلڈ ٹریڈ سینٹر کے ٹاورز کے قریب اڑنے والے تین سو کے قریب پرندوں کے حوالے سے ٹویٹ کرنے والے آڈوبن کے رضاکار میلیسا بریئر کا کہنا ہے کہ جیسے ہی میں عمارت میں داخل ہوا فٹ پاتھ پر پرندے ہی پرندے تھے۔ شمال، جنوب، مغرب ہر طرف پرندے تھے۔آڈوبن تنظیم چاہتی ہے کہ پرندوں کے ٹکرانے کے واقعات کو کم کرنے کے لیے ورلڈ ٹریڈ سینٹر اور دیگر عمارتوں میں رات کے وقت روشنی مدہم کی جائے تاکہ پرندوں کو دکھائی دے سکیں۔پارکنز کہتی ہیں کہ ایسا کریں تاکہ وہ (پرندی) دیکھ سکیں اور یہ جان سکیں ایک وہاں ایک مضبوط رکاوٹ حائل ہے جس سے وہ اڑ کر نہیں گزر سکتے۔

متعلقہ عنوان :