شیخ رشید کا سیاچن کے دو روزہ دورے پر سکردو پہنچنے پر پر تپاک استقبال

جمعہ 17 ستمبر 2021 14:41

شیخ رشید کا سیاچن کے دو روزہ دورے پر سکردو پہنچنے پر پر تپاک استقبال
سکردو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2021ء) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمدسیاچن کے 2 روزہ دورہ کے لئے سکردو پہنچنے مقامی انتظامیہ اور گلگت بلتستان سکائوٹس کے حکام نے استقبال کیا۔

(جاری ہے)

وزارت داخلہ سے جاری بیان کے مطابق وزیر داخلہ اپنے دورہ سیاچن میں گیاری اور گیانگ سیکٹرز کا دورہ کریں گے۔ گیاری میں یادگار شہدا پر حاضری دیں گے۔شہدا کو خراج عقیدت پیش کریں گے۔ وزیر داخلہ گیاری اور گیانگ میں بارڈرز پر موجود پاک فوج کے جوانوں سے ملیں گے۔

متعلقہ عنوان :