سعودی پروفیسر کی طلباء کے بارے میں نازیبا گفتگو کی ویڈیو وائرل

پروفیسر نے طالبات کو اپنی بیٹیوں کے مترادف قرار دیا اور طلباء کے بارے میں کہا کہ انہیں پاؤں کی ٹھوکر پر رکھتا ہوں، طائف یونیورسٹی نے پروفیسر کی جانب سے طلباء کے خلاف نازیبا ریمارکس کی تحقیقات کا آغاز کردیا

Sajid Ali ساجد علی جمعہ 17 ستمبر 2021 14:52

سعودی پروفیسر کی طلباء کے بارے میں نازیبا گفتگو کی ویڈیو وائرل
ریاض ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 16 ستمبر 2021ء ) سعودی عرب میں پروفیسر کی طلباء کے بارے میں نازیبا گفتگو کی ویڈیو وائرل ہوگئی ، طائف یونیورسٹی انتظامیہ نے تحقیقات کا اعلان کردیا ، وائرل ویڈیو میں طائف یونیورسٹی کے ایک پروفیسر نے طلباء پر طالبات کو ترجیح دیتے ہوئے طالبات کو اپنی بیٹیوں کے مترادف قرار دیا جب کہ طلباء کے بارے میں کہا کہ انہیں پاؤں کی ٹھوکر پر رکھتا ہوں۔

سعودی میڈیا کے مطابق سعودی عرب میں طائف یونیورسٹی کے ایک فیکلٹی ممبر کی جانب سے طلباء کے بارے میں نازیبا ، جارحانہ اور ناقابل قبول الفاظ کے استعمال پر انتظامیہ کی جانب سے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں ، یہ فیصلہ اس وقت سامنے آیا جب سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں ایک آڈیو کال سنی جاسکتی ہے ، اس میں طائف یونیورسٹی کے ایک پروفیسر نے طلباء پر طالبات کو ترجیح دیتے ہوئے طالبات کو اپنی بیٹیوں کے مترادف قرار دیا جب کہ طلباء کے بارے میں کہا کہ انہیں پاؤں کی ٹھوکر پر رکھتا ہوں۔

(جاری ہے)

                                   
                                                                                    
بتایا گیا ہے کہ جیسے ہی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو پروفیسر کے متنازع ریمارکس کے بعد طلباء کی جانب سے مذکورہ پروفیسر کے خلاف انکوائری کا مطالبہ کیا گیا ، جس پر طائف یونیورسٹی کی طرف سے ایک بیان جاری کیا گیا ، جس میں پروفیسر کے بیان کو اس کا ذاتی فعل قرار دیتے ہوئے کہا گیا کہ یونیورسٹی اس کی چھان بین کرکے جلد اس کی رپورٹ جاری کرے گی ، یونیورسٹی انتظامیہ کے بیان میں طلباء اور طالبات کے درمیان تعصب کا مظاہرہ کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی۔