اگست میں صرف ایک مہینے کے دوران عمان میں ریکارڈ بچوں کی پیدائش

اگست میں عمان میں 7 ہزار 234 بچوں کی پیدائش ہوئی، فی گھنٹہ تقریباً 10 بچے پیدا ہوئے، ان میں سے 93 فیصد عمانی ہیں

Sajid Ali ساجد علی جمعہ 17 ستمبر 2021 15:49

اگست میں صرف ایک مہینے کے دوران عمان میں ریکارڈ بچوں کی پیدائش
مسقط ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 16 ستمبر 2021ء ) خلیجی ریاست عمان میں اگست میں صرف ایک مہینے کے دوران ریکارڈ بچوں کی پیدائش ہوئی۔ عمانی میڈیا کے مطابق عمان میں صرف اگست میں کم از کم 7 ہزار بچوں کی پیدائش ہوئی جو کہ اس سال پیدائشوں کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔ اس حوالے سے شماریات اور معلومات کے قومی مرکز نے بتایا کہ اگست میں عمان میں 7 ہزار 234 بچوں کی پیدائش ہوئی ، جو کہ 2021 کے آغاز کے بعد سب سے زیادہ تعداد ہے کیوں کی اگست میں فی گھنٹہ تقریباً 10 بچوں کی پیدائش ہوئی اور ان میں سے 93 فیصد عمانی ہیں۔

علاوہ ازیں خلیجی ریاستوں میں عمان کھانے کی فی کس کھپت میں پہلے نمبر پر آگیا ، الپین کیپیٹل کی جی سی سی فوڈ انڈسٹری رپورٹ کے مطابق عمان میں ایک اوسط شخص ایک سال میں 930.8 کلو خوراک کا تخمینہ لگاتا ہے جب کہ 2019 میں عمان کی فی کس خوراک کی کھپت جی سی سی خطے کے لیے 733.6 کلو گرام فی کس کھانے کی مجموعی کھپت سے 27 فیصد زیادہ تھی۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ عمان جی سی سی کے تمام ممالک میں سب سے زیادہ غذائی خود کفالت کا تناسب رکھتا ہے ، جس کی ایک وجہ خطے میں سب سے زیادہ فی کس خوراک استعمال کرنے والا ملک ہونے کا منفرد امتیاز بھی ہے ، اس ضمن میں متحدہ عرب امارات میں قائم انویسٹمنٹ بینکنگ ایڈوائزری فرم نے اپنی تازہ ترین جی سی سی فوڈ انڈسٹری رپورٹ کا اجراء کیا ، جس میں خوراک کی پیداوار اور کھپت کے بارے میں جامع اعداد و شمار پیش کیے گئے۔

رپورٹ کے مطابق عمان جی سی سی کے تمام ممالک میں سب سے زیادہ غذائی خود کفالت کا تناسب رکھتا ہے ، جو 2019 میں 48.0 فیصد تک پہنچ گیا ہے ، سلطنت کی ماہی گیری اور زراعت کے شعبوں میں مختلف سرمایہ کاری کے نتیجے میں عمان کی گھریلو خوراک کی پیداوار 11 اعشاریہ 8 فیصد سالانہ ترقی کی شرح بڑھ گئی ہے ، سلطنت کی آبادی ، جو زیادہ تر شہری اور نوجوان ہے ، 2014 اور 2019 کے درمیان 3 اعشاریہ 0 فیصد سے بڑھ گئی ہے ، مچھلیوں کے لیے خود کفالت کا تناسب 2019 تک 141.3 فیصد رہا ، اس کے علاوہ سلطنت گھریلو پیداوار کے ذریعے پھلوں ، انڈوں اور گوشت کی 50 فیصد اور سبزیوں کی 80 فیصد طلب کو پورا کرنے میں کامیاب رہی۔