شہزاہ فلپ کی وصیت 90 برس خفیہ رکھنے کا فیصلہ

جمعہ 17 ستمبر 2021 16:52

شہزاہ فلپ کی وصیت 90 برس خفیہ رکھنے کا فیصلہ
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2021ء) ڈیوک آف ایڈنبرا شہزادہ فلپ کی وصیت ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کے ’وقار و مؤقف‘ کی حفاظت کی خاطر کم از کم 90 سال تک خفیہ رہے گی۔برطانوی ہائی کورٹ کے فیصلے کے مطابق شہزاہ فلپ کی وصیت کم از کم 90 سال تک خفیہ رہے گی۔

(جاری ہے)

خیال رہے کہ شاہی خاندان کے قدیم رواج کے مطابق شاہی خاندان کے سینئر رکن کی موت کے بعد عدالتوں سے کہا جاتا ہے کہ وہ وصیت کو سیل کر کے محفوظ کر لیں۔وصیت کو محفوظ کروانے کا مقصد اسے عام عوام سے دور رکھنا ہے، عوام کو شاہی خاندان کی وصیتوں کے بارے میں کوئی آگاہی نہیں دی جا سکے گی۔واضح رہے کہ ملکہ برطانیہ کے شوہر ڈیوک آف ایڈنبرا پرنس فلپ رواں برس 9 اپریل کو 99 برس کی عمر میں چل بسے تھے۔

متعلقہ عنوان :