لیبیا میں لاپتہ مہاجرین پر گہری تشویش ہے، آئی او ایم

ہفتہ 18 ستمبر 2021 14:15

اقوام متحدہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2021ء) اقوام متحدہ کے   ذیلی ادارے بین الاقوامی تنظیم برائے ہجرت (آئی او ایم) نے لیبیا میں پناہ گرینوں اور مہاجرین کی گمشدگی پر تشویش ظاہر کی ہے۔ بین الاقوامی تنظیم برائے ہجرت کے مطابق یورپ پہنچنے کے کوششوں کے دوران بحیرہ روم میں رواںسال اب تک 24 ہزار سے زیادہ مہاجرین کو بچایا گیا ہے جنہیں واپس لیبیا بھیجا جا چکا ہے۔

(جاری ہے)

جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق لیبیا میں موجود حراستی مراکز میں صرف 6 ہزارغیر قانونی تارکین وطن کا باقاعدہ اندراج ہوا ہے۔ حکام نے کہا کہ بقیہ ہزاروں مہاجرین بارے کوئی مصدقہ اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہیں ۔ آئی او ایم نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ بقیہ مہاجرین جرائم پیشہ گروہوں کے چنگل میں پھنس گئے ہوں گے۔ لیبیا کی وزارت داخلہ نے اس بارے میں اپنا رد عمل ظاہر نہیں کیا ہے۔