حمزہ شہبازکے جنوبی پنجاب کے دورہ کے شیڈول میں تبدیلی

قائد حزب اختلاف نے ہفتہ کے روز بہاولپور جانا تھا،اب آئندہ ہفتے روانہ ہونگے‘ ذرائع

ہفتہ 18 ستمبر 2021 15:16

حمزہ شہبازکے جنوبی پنجاب کے دورہ کے شیڈول میں تبدیلی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2021ء) پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہبازکے جنوبی پنجاب کے دورہ کے شیڈول میں تبدیلی کر دی گئی ۔

(جاری ہے)

پارٹی ذرائع کے مطابق حمزہ شہباز نے حکومت مخالف تحریک کی تیاریوںکے سلسلہ میں ہفتہ کے روز بہاولپورروانہ ہونا تھا تاہم اب ان کے دورے کے شیڈول میں تبدیلی کی گئی ہے او روہ آئندہ ہفتے جنوبی پنجاب جائیں گے۔ذرائع کے مطابق حمزہ شہباز جنوبی پنجاب کے شہر بہاولپور سے دورے کا آغاز کریں گے،لیگی رہنما اپنے دورے کے دوران ارکان اسمبلی اور عہدیداران سے ملاقاتیں اوربہاولپور میں ورکرز کنونشن سے بھی خطاب کریں گے۔