برازیل کے لیجنڈ فٹبالر 'پیلی' ایک بار پھر آئی سی یو میں داخل

ہفتہ 18 ستمبر 2021 21:44

برازیلیہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 ستمبر2021ء) برازیل کے لیجنڈ فٹبالر پیلے کو دوبارہ اسپتال کے آئی سی یو( انتہائی نگہداشت ) وارڈ میں داخل کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق پیلے کو رواں ہفتے اسپتال کے آئی سی یو سے ڈسچارج کردیا گیا تھا تاہم سینے اور سانس لینے میں مشکلات کی وجہ سے انہیں جمعے کے روز ایک بار پھر آئی سی یو میں داخل کرد یا گیا ہے۔اسپتال حکام کا کہنا ہے کہ پیلے کا علاج جاری ہے جب کہ ان کو اب سانس لینے میں کوئی مشکل نہیں ہورہی۔واضح رہے کہ رواں ماہ برازیلین فٹبالر کی بڑی آنت میں موجود ٹیومر سرجری کی مدد سے نکال دیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :