ح*نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کا واپس جانا مجھے ایک مذاق لگ رہا ہے، عاقب جاوید

اتوار 19 ستمبر 2021 19:25

?لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 ستمبر2021ء) ڈائریکٹر کرکٹ لاہور قلندرز عاقب جاوید کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کا واپس جانا مجھے ایک مذاق لگ رہا ہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے عاقب جاوید نے کہا کہ پی ایس ایل میں آنیوالے غیر ملکی کھلاڑی پاکستان کی سیکیورٹی کی تعریف کرتے ہیں۔ عاقب جاوید نے کہا کہ سمجھ میں نہیں آرہا کھلاڑیوں کو کیا تھریٹ ملیں۔انہوں نے کہا کہ ڈیوڈ وائٹ کا سیکیورٹی تھریٹس شیئر نہ کرنے کا بیان بھی مذاق ہی لگ رہا ہے۔