سعودی عرب ؛ ’یوم وطنی‘ پر 70 لاکھ سے زائد اشیاء سستے داموں فروخت کرنے کا اعلان

سستے داموں فروخت ہونے والی اشیاء میں ملبوسات سرفہرست ہیں، فرنیچر دوسرے، خوشبوئیں اور گھڑیاں تیسرے، سونے کے زیورات چوتھے اور کھانے پینے کی مختلف اشیاء پانچویں نمبر پر ہیں۔ سعودی وزارت تجارت

Sajid Ali ساجد علی پیر 20 ستمبر 2021 10:52

سعودی عرب ؛ ’یوم وطنی‘ پر 70 لاکھ سے زائد اشیاء سستے داموں فروخت کرنے ..
ریاض ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 20 ستمبر 2021ء )  سعودی عرب میں یوم وطنی کے موقع پر 70 لاکھ سے زائد اشیاء سستے داموں فروخت کرنے کا اعلان کردیا گیا۔ سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی وزارت تجارت کے ترجمان عبدالرحمن الحسین نے کہا ہے کہ 70 لاکھ سے زیادہ اشیا سستے داموں فروخت ہوں گی ، کیوں کہ یوم وطنی کے موقع پر تجارتی اداروں میں صارفین کے لیے سستے داموں سامان فروخت کرنے کا رجحان بڑھ گیا ہے اور اب تک 2700 سے زیادہ تجارتی ادارے اور آن لائن کاروبار کرنے والے تجارتی مراکز یوم وطنی کی مناسبت سے رعایتی پیکیج پیش کرنے کے لیے اجازت نامے حاصل کرچکے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ سستے داموں فروخت ہونے والی اشیاء میں ملبوسات سرفہرست ہیں ، اس کے بعد فرنیچر دوسرے، خوشبوئیں اور گھڑیاں تیسرے ، سونے کے زیورات چوتھے جب کہ کھانے پینے کی مختلف اشیاء پانچویں نمبر پر ہیں تاہم صارفین کیلئے مشورہ ہے کہ وہ رعایتی سامان کی ایپ ڈاؤن لوڈ کرلیں ، اس سے انہیں معلوم ہو جائے گا کہ رعایت کا دعویٰ درست ہے یا نہیں ، فرضی ہے یا حقیقی ہے ، بارکوڈ کے ذریعے اس کا پتہ لگایا جاسکے گا ، بار کوڈ کی مدد سے رعایتی پیشکش کا پتہ آسانی سے لگ جائے گا کیوں کہ اس کی وجہ سے تمام معلومات ریکارڈ پر آ جائیں گی اور اگر ایسا نہ ہو تو یقین کر لیا جائے کہ رعایت کا دعویٰ فرضی ہے اس کے علاوہ ایپلی کیشن کی مدد سے ’بلاگ تجاری‘ ایپ کے ذریعے متعلقہ ادارے کے خلاف فوری شکایت درج کرائی جا سکتی ہے۔

(جاری ہے)

وزارت تجارت کے ترجمان نے مزید یہ بھی کہا کہ سامان خریدنے سے قبل صارفین اپنے تین حقوق کا خیال رکھیں ، یہ بات مدنظر رکھیں کہ رعایتی قیمتوں پر سامان فروخت کرنے والے تجارتی ادارے کے پاس وزارت کی جانب سے جاری کردہ لائسنس ہے یا نہیں؟ رعایت کی شرح کیا ہے؟ رعایت سے قبل قیمت کتنی تھی اور رعایت کے بعد کس قیمت پر سامان فروخت کیا جارہا ہے ، اس کا ٹیگ سامان پر لگایا جانا ضروری ہے ، اس کے علاوہ وزارت نے یہ پابندی بھی لگائی ہے کہ اجازت نامہ تجارتی مرکز میں نمایاں جگہ پر چسپاں کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :