کین ولیمسن نے دورہ پاکستان کی منسوخی کو شرمناک قرار دیدیا
امید ہے کہ اس دورے منسوخی کا پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ پر دیرپا اثر نہیں پڑے گا: کیوی کپتان
ذیشان مہتاب پیر 20 ستمبر 2021 11:44
(جاری ہے)
یاد رہے کہ جمعہ کو راولپنڈی میں پہلے ون ڈے سے چند گھنٹے پہلے نیوزی لینڈ کرکٹ (این زیڈ سی) نے اپنی حکومت کی جانب سے سکیورٹی الرٹ ملنے کے بعد دورہ ترک کرنے کا فیصلہ کیا۔
نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے کہا کہ کھلاڑیوں کی حفاظت سب سے اہم ہے تاہم بہت سے لوگوں نے محسوس کیا کہ کیویز کا یہ فیصلہ بین الاقوامی ٹیموں پر اثر انداز ہو سکتا ہے جو مستقبل میں پاکستان کے سفر کا ارادہ رکھتی ہیں۔ کین ولیمسن کا مزید کہنا تھا کہ میں امید کرتا ہوں کہ تمام ممالک اپنی ہوم سیریز اپنے ملک میں ہی کھیلیں گے، یہ ایک بین الاقوامی کھیل ہے اور دنیا بھر خصوصا. پاکستان میں اس کے لیے بہت زیادہ جذبہ ہے۔ انٹرنیشنلل کرکٹ پاکستان واپس جاتے دیکھنا واقعی دلچسپ تھا اور میں جانتا ہوں کہ ہماری ٹیم اس دورے کی منتظر تھی، کھلاڑیوں کی حفاظت سب سے اہم ہے اور جب آپ حکومت کی طرف سے پیغامات سنتے ہیں تو یہ یقینی طور پر کھلاڑیوں کے بس سے باہر ہوتا ہے۔ کین ولیمسن کا کہنا تھا کہ کیوی پلیئرز واضح طور پر وہاں کھیلنے کے لیے تیار تھے لیکن اچانک سکیورٹی تھریٹ مل گیا، میں امید کرتا ہوں کہ اس سے پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ پر کوئی دیرپا اثر نہیں پڑے گا کیونکہ یہ کرکٹ کے لیے ایک خاص جگہ ہے اور کرکٹ کو پاکستان میں واپس جانے اور وہاں محفوظ طریقے سے کھیلنے کے لیے آگے بڑھنے کی بہت سی پیش رفت ہوئی ہے، ہم نے دیکھا ہے کہ یہ کئی مواقع پر ہوتا ہے لہذا امید ہے کہ وہاں بہت زیادہ کرکٹ آنے والی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
انگلش پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے جاری،27اپریل کو مزید 6 میچوں کا فیصلہ ہوگا
-
صائم ایوب کو بطور ٹی ٹونٹی اوپنر کھلانا میری نظر میں مسئلے کا حل تھا : محمد حفیظ
-
محمد حفیظ نے غیرملکی کوچز کی تقرری پر سوال اٹھا دیئے
-
اہم کھلاڑی نہیں کھیلتے تو فرق پڑتا ہے، فخر زمان
-
بے سہارا بچوں نے بھی اسٹیڈیم میں پاک نیوزی لینڈ چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھا، محسن نقوی سے ملاقات
-
بابر اعظم اور محمد رضوان اچھے کھلاڑی ہیں ،پوری ٹیم نہیں، محمد حفیظ
-
ارشد ندیم جنوبی افریقا میں سخت ٹریننگ کے مرحلے میں داخل
-
ایوریج ٹیم کیخلاف شکست، رمیز راجا نے تبدیلوں کو ’’نام نہاد تجربہ‘‘ قرار دیدیا
-
وقار یونس نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے اپنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
قطر جونیئر سکواش ، پاکستان نے دو چاندی کے تمغے اپنے نام کر لیے
-
کھلاڑی کو بغیر بتائے پوزیشن تبدیل کرنے سے فرق پڑتا ہے : فخر زمان
-
بابر اعظم نے نیوزی لینڈ سے شکست کا ذمہ دار بیٹرز کو قرار دیدیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.