وزیر اعلیٰ پنجاب کا رحیم یار خان کے قریب دو نہروں میں شگاف پڑنے اور کھڑی فصلیں اور کچے مکان زیر اپ آنے کی خبر پر سخت نوٹس

پیر 20 ستمبر 2021 14:22

وزیر اعلیٰ پنجاب کا رحیم یار خان کے قریب دو نہروں میں شگاف پڑنے اور ..
رحیم یار خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2021ء) وزیر اعلیٰ پنجاب کا رحیم یار خان کے قریب دو نہروں میں شگاف پڑنے اور کھڑی فصلیں اور کچے مکان زیر اپ آنے کی خبر پر سخت نوٹس ڈپٹی کمشنر سے رپورٹ طلب کرلی جبکہ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد کا ڈالس برانچ رکن پور کا دوہ ڈالس اور ملحقہ رکن پور مائنر میں پڑنے والے شگاف و امدادی کاموں کا جائزہ لیا گیا اس موقع پراسسٹنٹ کمشنر عظمان چوہدری اور محکمہ انہار کے افسران نے بریفنگ دی ڈپٹی کمشنر نے محکمہ آبپاشی کی امدادی مشینری پہنچنے میں تاخیر پر سخت برہمی کا اظہار کیاڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد نے بتایا کہ ڈالس برانچ میں 30اور ملحقہ رکن پور مائنر میں 70فٹ سے زائد شگاف پڑا ڈالس برانچ نہر میں پانی کا بہاؤ 3ہزاتھا ریسکیو1122، محکمہ ریونیو، پولیس نہروں میں پڑنے والے شگاف بند کرنے میں محکمہ انہار کی مدد کر رہی ہے نہر میں شگاف پڑنے کی وجوہات جاننے کے لئے اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ انہار کی غفلت بارے عوامی شکایات کی شفاف انکوائری کی جائے گی نہر میں شگاف پڑنے پر غفلت کا مظاہرہ کرنے والے آبپاشی افسران و اہلکاران کے خلاف کارروائی ہو گی نہر میں شگاف کے باعث پہنچنے والے نقصان کا تخمینہ لگانے کے لئے بھی کمیٹی قائم کی جائے گی یسکیو1122کے اضافی اہلکار اور مشینری بھی موقع پر طلب کر لی گئی ہی-