کمشنر پشاورنے سکولوں میں کورونا ویکسینیشن میں تیزی لانے کیلئے ایم ڈی پرائیویٹ سکولز اتھارٹی کوطلب کرلیا

پیر 20 ستمبر 2021 16:25

کمشنر پشاورنے سکولوں میں  کورونا ویکسینیشن میں تیزی لانے کیلئے ایم ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2021ء) کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود نے سکولوں میں جاری 18 سال سے کم عمر کے طلبہ کی کورونا ویکسینیشن  میں تیزی لانے کے لئے منیجنگ ڈائریکٹر پرائیویٹ سکولز ریگولیٹری اتھارٹی احمد زیب کو طلب کیا ۔

(جاری ہے)

کمشنر نے منیجنگ ڈائریکٹر کو ہدایت کی  کہ پرائیویٹ سکولز میں کورونا ویکسینیشن کیلئے آئی  محکمہ ہیلتھ کی ٹیموں کے ساتھ مکمل تعاون کیا جائے اور ان کو ہرقسم سہولت فراہم کی جائے تاکہ وہ بلا روک ٹوک اپنے فرائض سرانجام دے سکیں اور اسکولوں میں جاری کورونا ویکسینیشن مہم جلد سے جلد پایہ تکمیل تک پہنچ سکے۔

انہوں  نے امید  ظاہر کی کہ سرکاری اور پرائیویٹ سکولوں میں جاری مہم جس طرح کامیابی سے جاری ہے مزید تیزی سے  اپنے مقررہ مدت سے قبل پایہ تکمیل تک پہنچ جائے گی۔

متعلقہ عنوان :