گور نر پنجاب محمدسرور سے آئی جی پنجاب رائو سردار علی خاں کی ملاقات
حکومت صوبے میں تھانہ کلچر کے خاتمے کیلئے پولیس کو مکمل سپورٹ اوروسائل فراہم کر ے گی‘محمد سرور
پیر 20 ستمبر 2021 17:42
(جاری ہے)
اُنہوں نے کہا کہ حکومت صوبے میں تھانہ کلچر کے خاتمے کیلئے پولیس کو مکمل سپورٹ اوروسائل فراہم کر ے گی۔
اُنہوں نے کہا کہ پولیس افسران اور اہلکاروں کو بھی تھانے کلچر کے خاتمے کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری کر نا ہوں گی ۔ گور نر پنجاب نے کہا کہ خواتین اور بچوں کے ساتھ زیادتی سمیت دیگر جرائم میں ملوث افراد کسی رعایت کے مستحق نہیں ایسے لوگ انسان کہلانے کے حق دارنہیں وہ درندے ہیں ان کا مکمل خاتمہ کر نا ہوگا اور پنجاب کو جرائم فری بنانے کیلئے پولیس سمیت تمام متعلق اداروں کو مکمل ایمانداری کیساتھ اپنا کام کر نا ہوگا۔ اُنہوں نے کہا کہ جب سب اپنا کام کر یں گے تو انشا اللہ پنجاب سے جرائم کا مکمل خاتمہ بھی ممکن ہوجائے گا ۔ چوہدری محمدسرور نے کہا کہ صوبے میں عوا م کے جان ومال کا تحفظ حکومت اور پولیس کی ذمہ داری ہے جس کو ہم نے ہر صورت یقینی بنانا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ حکومت صوبے میں پولیس سمیت تمام اداروں کو سیاست سے پاک کر رہی ہے کیونکہ حکومت اداروں میں سیاسی مداخلت نہیں بلکہ اداروں کی مضبوطی پر یقین رکھتی ہے ۔ اُنہوں نے کہا کہ اداروں کی مضبوطی سے ہی پاکستان مضبوط ہوگا اور عوام کے مسائل بھی فوری حل کر نے میں مدد ملے گی ۔گورنر نے آئی جی پنجاب کو ہدایت کی کہ خواتین اور بچوں کے ساتھ زیادتی سمیت دیگر سنگین جرائم میں ملوث افراد کے خلاف تحقیقات کے عمل کو بھی جلدازجلد مکمل کر نے کیلئے تمام اقدامات کیے جائیں ۔آئی جی پنجاب رائو سردار علی خاںنے گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور کو صوبے میں امن وامان یقینی بنانے کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ تھانوں میں ایس ایچ او سمیت تمام تقر ریاں میرٹ پر کی جارہی ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ عوام کا تحفظ کریں گے اور صوبے کو جرائم پیشہ افراد سے پاک کر یں گے ۔مزید اہم خبریں
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
-
اسمارٹ فون 10 برسوں میں 83 فیصد مہنگے ہوئے
-
سونامی کیسے بنتے ہیں؟
-
چینی صدر شی جی پنگ آج اتوار کو فرانس پہنچ رہے ہیں
-
ناروے: ایک جنسی مجرم کی سوشل میڈیا تک رسائی کو انسانی حق قرار دینے کی اپیل
-
پاکستان: دیہی علاقوں میں شدید گرمی کے حاملہ خواتین پر اثرات
-
پولیس اہلکار پر نازیبا حرکات کا الزام، خواجہ سراؤں نے تھانے پر دھاوا بول دیا
-
جرمنی میں شرح پیدائش ایک دہائی کی نچلی ترین سطح پر
-
بجلی کی اوور بلنگ پر 3 سال کی سزا کا بل منظور
-
عرب ممالک میں ذوالحجہ چاند7جون کو نظرآنے‘ یوم عرفات 15 جون اور عید الاضحی 16 جون کو ہو نے کا امکان
-
بھارت کا نیپال کے جاری کردہ نئے 100 روپے کے کرنسی نوٹ پر شدید تحفظات کا اظہار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.