ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ پلان کے تحت فنڈز کی فراہمی اور منصوبہ جات کا انتخاب خالصتاًعوامی ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے کیا جائیگا‘ ہاشم جواں بخت
جس ضلع میں جو سہولیات درکار ہوں گی باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت ترجیحی بنیادوں پر مہیا کی جائیں گی‘وزیرخزانہ پنجاب کا اجلاس سے خطاب
منگل 21 ستمبر 2021 00:13
(جاری ہے)
صوبائی وزیر نے کہا کہ یونیورسٹیوں کے قیام کے لیے چارٹرڈ کی منظوری اور دیگر وقت طلب معاملات کو مدنظر رکھتے ہوئے ان منصوبہ جات کو ترجیح دی جائے جنھیں دو سال میں مکمل کیا جا سکتا۔
جن اضلاع میں پہلے سے یونیورسٹی سطح کی تعلیم اور ڈگری کالجز کی سہولیات موجود نہیں وہاں پہلے کالجز اور یونیورسٹی کی سہولت مہیا کی جائے۔ جن اضلاع میں پہلے سے موجود انفراسٹریکچر کو اپ گریڈ کیا جا سکتاوہاں اپ گریڈیشن کو ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنایا جائے۔ ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ پلان سے پنجاب حکومت کا مقصد تمام اضلاع کو ترقی کے یکساں مواقع مہیا کرنا ہے جس کے لیے تمام اضلاع میں تعلیم اور صحت کی بنیادی سہولیات کی موجودگی ضروری ہے۔صوبائی وزیر نے محکمہ ہائر ایجوکیشن کو ہدایت کی کہ یونیورسٹیوں کے قیام تک نزدیکی اضلاع میں طلبہ و طالبات کی جامعات تک آسان رسائی کے لیے ٹرانسپوٹییشن کے مسائل پر بھی نظر ثانی کی جائے۔ سیکرٹری ہائر ایجوکیشن نے اجلاس کوسالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل 88کالجز اور 9یونیورسٹیوں کے قیام کے حوالے سے پیش رفت سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ میانوالی، چکوال، بھکر، راولپنڈی، کہسار، حافظ آباد میں یونیورسٹیوں کے قیام سے متعلق معاملات تکمیلی مراحل میں ہیں اس کے علاوہ ڈی جی خان میں پہلے سے موجود کالج کو وویمن یونیورسٹی کا درجہ دیا جا رہا ہے۔بھکریونیورسٹی کی منظوری لی جا چکی ہے جبکہ تھل یونیورسٹی کے لیے چارٹرڈ منظوری کے لیے اسمبلی میں پیش کیا جا چکا ہے۔ صوبائی وزیر نے سیکرٹری ہائر ایجوکیشن کو ہدایت کی کہ وہ جامعات کے قیام کے منصوبہ جات میں تاخیر کا سبب بننے والے عوامل سے آگاہ کریں تاکہ ان کا تدارک کیا جا سکے مزید براں جو منصوبہ جات 2سے اڑھائی سال میں مکمل ہو سکتے ہیں ان کے لیے درکار فنڈز کی مرحلہ وار تفصیلات سے بھی آگاہ کریں تاکہ منصوبہ جات کی بروقت تکمیل کے لیے فنڈز کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنایا جاسکے۔مزید قومی خبریں
-
گورنر پنجاپ سے پاکستان یوتھ پارلیمنٹ کی25رکنی وفد کی ملاقات
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی تونسہ کے نواحی جھنگی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت،حملہ ناکام بنانے پر پولیس کو شاباش
-
ظلم کے خلاف اور عادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
کوئی بات ہوگی تو سب کے سامنے ہوگی ،کسی سے چھپ کر نہیں ،علی امین گنڈا پور
-
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے چیئرمین ایس آر بی واصف میمن کی ملاقات
-
ملک میں استحصالی طبقہ متحد، مزدور، کسان اور عوام تقسیم ہیں،حافظ نعیم الرحمن
-
چوہدری محمد سرور سیاسی منظر نامے سے غائب ہو گئے
-
سعدیہ سہیل رانا نے استحکام پاکستان پارٹی کو خیر باد کہہ دیا
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی (کل )افضل تارڑ مرحوم کی رہائشگاہ آمد متوقع
-
پنجاب میں ٹیوب ویلز کی سولر پر منتقلی، 50 فیصد تک سبسڈی دینے کا فیصلہ
-
آرٹیسڈ انجکشن 75 ملی گرام کی فروخت اور اس کے استعمال پر پابندی عائد
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.