انسانی ہمدردی کی بنیاد پر افغان عوام کی مدد جاری رکھیں گے،اسسٹنٹ کمشنر لنڈی کوتل اکبر افتخار

پیر 20 ستمبر 2021 22:35

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2021ء) انسانی ہمدردی کی بنیاد پر افغان عوام کی مدد جاری رکھیں گے۔ تفصیلات کے مطابق پاک افغان کوآپریشن فورم کی طرف سے دوسرے روز بھی پاکستان کی طرف سے افغان عوام کو خوراکی مواد اور ادویات پر مشتمل چار گاڑیاں افغان طورخم کے کی مسار مولوی خادم کے حوالے کر دیا گیا ،لنڈی کوتل کے اسسٹنٹ کمشنر اکبر افتخار احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں افغان عوام کی مدد کرنا اور افغانستان کی تعمیر نو میں خصوصی تعاؤن کرنا بین الاقوامی برادری کا فرض ہے ،اسسٹنٹ کمشنر لنڈی کوتل اکبر افتخار نے بتایا کہ افغان عوام کی مشکل کو دیکھتے ہوئے حکومت پاکستان نے پہل کرتے ہوئے خوراکی اجناس اور ادویات پر مشتمل چار ٹریلرز گاڑیاں طورخم بارڈر پر افغان کی مسار مولوی خادم کے حوالے کر دیں اور اس سے پہلے بھی 13 گاڑیوں پر مشتمل امدادی سامان بھیج دی ہیں جس کو افغانستان کے دور دراز علاقوں میں آباد لوگوں میں تقسیم کیا جائیگا تاکہ انسانی المیے سے دوچار افغان عوام کی فاقہ کشی اور دیگر مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے اور بتایا کہ پاکستان افغانستان کا پڑوسی ملک ہونے کا پورا پورا حق ادا کر رہا ہے اور افغان عوام کے ساتھ تعاؤن کا یہ سلسلہ روکے گا نہیں بلکہ مستقبل میں بھی جاری رہیگا اس موقع پر افغان طورخم کے کمیسار مولوی خادم نے بتایا کہ افغان عوام پاکستان اور اس کے عوام کے مشکور ہیں جنہوں نے ہر مشکل گھڑی میں افغان عوام کی مدد کی ہے اور کہا کہ افغان عوام پاکستان کے احسانات کو فراموش نہیں کر سکتے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر طورخم بارڈر کے دونوں طرف سیکیورٹی کے بہترین انتظامات کئے گئے تھے۔