اسرائیل میں کرونا سے 30 اموات، ساڑھے چھ ہزار نئے کیسزرپورٹ

منگل 21 ستمبر 2021 16:57

مقبوضہ بیت المقدس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 ستمبر2021ء) اسرائیلی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اسرائیلی ریاست میں کرونا کے 30 مریض دم توڑ گئے جبکہ 6 ہزار 456 نئے کیسز کی تصدیق کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

اسرائیلی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ چوبیس گھںٹوں کے دوران کرونا کے شبے میں ایک لاکھ 30 ہزار افراد کے ٹیسٹ لئے گئے۔اسرائیلی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ نئے ٹیسٹوں کے دوران کرونا کے مثبت کیسز کا تناسب 5.17فیصد رہا۔اسرائیل میں کرونا کے مثبت کیسز کی اب تک کل تعداد 12 لاکھ 28 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے۔ سات ہزار 541 صہیونی کرونا سے ہلاک ہوئے۔ اس وقت کرونا کے فعال کیسز کی تعداد 76 ہزار500 ہے۔