جیکب آباد کی ڈسٹرکٹ بار کی جانب سے جمس ہسپتال میں کرپشن پر وزیر صحت کو خط

منگل 21 ستمبر 2021 17:59

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 ستمبر2021ء) جیکب آباد کی ڈسٹرکٹ بار کی جانب سے جمس ہسپتال میں کرپشن پر وزیر صحت کو خط ، ڈائریکٹر کی تقرری جمس ایکٹ کی خلاف ورزی ہے ہٹا کر تجربہ کار اور سند یافتہ ڈائریکٹر مقرر کرنے اور جمس میں کرپشن کی تحقیقات کرانے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کی ڈسٹرکٹ بار نے بھی جمس ہسپتال میں کرپشن ، ڈائریکٹر عبدالواحد ٹگڑ کی غیر قانونی تقرری کے خلاف وزیر صحت ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو کو خط لکھ کر کرپشن کی تحقیقات کرانے اور جمس ہسپتال کو مکمل فعال کرنے سمیت ایماندار سند یافتہ ڈائریکٹر مقرر کرنے کا مطالبہ کیا ہے ڈسٹرکٹ بار جیکب آباد کے نائب صدر زاہد حسین سومرو اور جنرل سیکریٹری مظفر رند کی جانب سے لکھے گئے خط کی کاپی سیکریٹری صحت ، ڈی جی حید رآباد، کمشنر لاڑکانہ ، ڈپٹی کمشنر جیکب آباد اور بیس کمارنڈر شہباز بیس کو بھی ارسال کی گئی ہے ، جیکب آباد بار کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ جمس ڈائریکٹر کے متعلق سوشل میڈیا ، پرنٹ میڈیا اور مریضوں کی جانب سے متعد د شکایات ہیں کہ ڈائریکٹر جمس عبدالواحد ٹگڑ ٹھیکوں اور ادویات کی خریداری میںکرپشن میںملوث ہیںسالانہ 60کروڑ سے زائد بجٹ کے باوجودجمس ہسپتال کو مکمل فعال کرنے سمیت ایم آر آئی ، سٹی اسکین، ٹراما سینٹر اور چوبیس گھنٹے ایمرجنسی کی سہولت دینے میں ناکام گئے ہیںامراض چشم کے آپریشن جنرل سرجری ،ت ھلیمسیا سینٹر تک کی سہولت موجود نہیں، عبدالواحد ٹگڑ کی ڈائریکٹر کے طور پر تقرری جمس ایکٹ کے خلاف ہے 4ستمبر 2018کو ایک نوٹیفیکیشن کے تحت محکمہ صحت لاڑکانہ کے فیلڈ سپروائیز ر 19گریڈ کے عبدالواحد ٹگڑ کو جمس کے ڈائریکٹر کی اضافی چارج عارضی طور پر دی گئی جب تک مستقل ڈائریکٹر کی تعیناتی نہیںہو جاتی لیکن ٹگڑ کو دو بار ایکسٹینشن دی گئی، خط میں وزیر صحت سے جمس کے بورڈ آف گورننس کی چیئرپرسن کی حیثیت سے گذارش ہے کہ عبدالواحد ٹگڑ کی تعیناتی کے دوران جمس میں ہونے والی کرپشن کی اعلی تحقیقاتی ادارے سے شفاف تحقیقات کرانے کے احکامات جاری کریں، ڈسٹرکٹ بار جیکب آباد شہریوں کے ڈائریکٹر جمس کی تقرری کے متعلق تحفظات خط اور درخواست کی صورت میںآپ کے گوش گذار کئے ہیں بار کے عہدیداروں نے وزیر صحت سے مطالبہ کیا کہ عبدالواحد ٹگڑ کو جمس کے ڈائریکٹر شپ سے ہٹایا جائے اور مزید توسیع نہ دی جائے جو کہ جیکب آبادکے شہریوں اور جمس کے مفاد میں ہے ، اس سلسلے میںرابطے پر بار کے نائب صدر زاہد حسین سومرو نے کہا کہ جمس ٹگڑ کی غیر قانونی تقرری پر تشویش ہے جمس جیسے بہترین ادارے کو تباہ کیا جا رہا ہے وزیر صحت کو جیکب آباد کے شہریوں کے تحفظات اور جمس کی تباہی کے متعلق لکھا ہے امید ہے وزیر صحت میڈ م عذرہ پیچوہو اس پر سنجیدگی سے غور کریں گی۔