تمام آفیسرز عوام کی فلاح وبہبود کیلئے بلا امتیاز دن رات خدمت کریں،چیف سیکرٹری بلوچستان
کھلی کچہری منعقد کرنے کا بنیادی مقصد لوگوں کو درپیش مسائل کو سننا اور انہیں ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کیلئے اقدامات کرنے کے علاوہ عوام اور ضلعی انتظامیہ کے درمیان تعلقات مزید مستحکم کرنا ہے،مطہر نیاز رانا
بدھ 22 ستمبر 2021 23:46
(جاری ہے)
تمام ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز میں کمشنرز جبکہ اضلاع میں ڈپٹی کمشنرز کی زیر صدارت کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا جائیگا۔
جس میں تمام محکمہ جات کے آفیسران بھی موجود ہونگے اس کے علاوہ قبائلی عمائدین، مختلف مکاتب فکر کے لوگ، سیاسی ورکرز، نوجوان طبقہ، این جی اوز اور سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ بھی ان کھلی کچہریوں کا حصہ ہونگے۔ اس سلسلے میں اظہار خیال کرتے ہوئے چیف سیکرٹری بلوچستان نے کہا کہ کھلی کچہری منعقد کرنے کا بنیادی مقصد لوگوں کو درپیش مسائل کو سننا اور انہیں ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کیلئے اقدامات کرنے کے علاوہ عوام اور ضلعی انتظامیہ کے درمیان تعلقات مزید مستحکم کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام آفیسرز عوام کی فلاح وبہبود کیلئے بلا امتیاز دن رات خدمت کریں اور ضلعی انتظامیہ کی ہر ممکن کوشش ہونی چاہیے کہ وہ شہریوں کو ان کی دہلیز پر بنیادی اور ضروری سہولیات پہنچانے کو یقینی بنائیں تاکہ انتظامیہ اور عوام کے درمیان خوشگوار تعلق اسی طرح قائم رہے۔ تاہم اس سلسلے میں انتظامیہ کے ساتھ عوام کا تعاون ناگزیر ہے اور یہ ضروری ہے کہ عوام بھی انتظامیہ کے ساتھ بھرپور تعاون کا مظاہرہ کرے۔ چیف سیکرٹری نے کہا کہ صوبائی حکومت دستیاب وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے شہریوں کو بنیادی ضروریات کی فراہمی کے لئے کوشاں ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ہر ماہ صوبے کے تمام اضلاع میں کھلی کچہری کا انعقاد کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے تمام محکموں کے آفیسران کو اپنی اپنی جائے تعیناتی پر حاضر رہنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ڈیوٹی ایمانداری کیساتھ کریں تاکہ عوام کے مسائل وقت پر حل ہوں۔ انہوں نے ضلعی آفیسران پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ آپس میں مربوط رابطہ قائم رکھ کر لوگوں کے مسائل حل کرنے میں موثر کردار ادا کریں۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کر رہے ہیں، اسلحہ کی نمائش کی اجازت نہیں ہوگی ، شرجیل انعام میمن
-
راولپنڈی،پتریاٹہ پولیس کی کارروائی ،ناجائز اسلحہ پرملزم گرفتار
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس
-
صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کی جناح ہسپتال آمد ،یورالوجی ٹرانسپلانٹ سنٹر کا دورہ کیا
-
گھریلو کنکشن کیلئے ایل این جی کی بنیاد پر ڈیمانڈ نوٹسز کی فیس مقرر
-
پنجاب کو مکمل طورپرپولیو فری بنانا ہمارا عزم، ویکسی نیشن مہم کی ذاتی طور پر مانیٹرنگ کررہی ہوں،مریم نواز
-
سید ناصرحسین شاہ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد
-
پیپلزپارٹی آزاد و خودمختار پریس کی حمایت کرتی ہے، جس کا جمہوری عمل کے فروغ میں کلیدی کردار ہے،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے ہمراہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا آئی ٹی مارکی کا دورہ
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی کراچی میں چینی قونصلیٹ آمد،چین کے قونصل جنرل سے ملاقات
-
مجرموں کی سرپرستی یا سہولتکاری کرنے والا کوئی بھی ہو اس کے ساتھ کوئی بھی رعایت نہیں برتی جائے گی، شرجیل میمن
-
وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت 31 ویں ایپکس کمیٹی اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.