خیبرپختونخواہ بورڈ امتحانات کے نتائج متنازع ہوگئے
خیبر پختونخوا میں طلبا کے ریکارڈ توڑ نمبرز لینے کی تحقیقات کا فیصلہ کر لیا گیا
سمیرا فقیرحسین جمعرات 23 ستمبر 2021 11:06
(جاری ہے)
کمیٹی میٹرک اور بارہویں کے 1090 طلبا و طالبات کے پرچوں کاجائزہ لے گی اور پوزیشن ہولڈرز کے موجودہ نمبرز کا سابقہ ریکارڈکے ساتھ موازنہ کرے گی جبکہ کمیٹی کے اراکین پرچے چیک کرنے کے معیار اور طریقہ کار کا جائزہ لے گی۔
دوسری جانب وزیرتعلیم خیبرپختونخوا شہرام ترکئی کا کہنا ہے کہ مردان تعلیمی بورڈ سمیت صوبہ بھر میں میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات میں زیادہ نمبر حاصل کرنے والے طلبہ کے پیپرز دوبارہ چیک کئے جائیں گے۔ شہرام ترکئی کا کہنا ہے کہ طالبہ کے 11سو نمبروں کا سن کر تعجب ہوا، تحقیقات میں معلوم ہوگا کہ پیپرز کی چیکنگ درست طریقہ سے ہوئی ہے کہ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف حکومت میں سب کچھ میرٹ کی بنیاد پر ہورہا ہے پیپرز کے دوبارہ چیکنگ کےلئے صوبائی سطح کی کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔ واضح رہے کہ مردان بورڈ نے منگل کو میٹرک امتحانات کے نتائج کا اعلان کیا تھا جس میں بورڈ میں ٹاپ کرنے والی طالبہ نے 1100 میں سے 1100 نمبر حاصل کرکے سب کو حیرت میں ڈال دیا تھا۔ مردان بورڈ کے میٹرک کے نتائج کے مطابق قندیل نامی طالبہ نے 1100 نمبر حاصل کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ 1098 نمبر لینے والے تین طلبہ کو دوسری پوزیشن ملی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وائنسٹین کی سزاؤں کا خاتمہ زیادتی کا شکار خواتین کے لیے پریشان کن
-
ہماری جماعت کسی سے معافی نہیں مانگے گی
-
ہر اس مسئلے پر جوڈیشل کمیشن بننا چاہئے جہاں طاقت کے بل پر آئین قانون کی پامالی ہوئی
-
وولکر ترک کا روس سے صحافیوں پر جبروستم ختم کرنے کا مطالبہ
-
ہیٹ ویو سے پریشان شہریوں کیلئے ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری
-
9 مئی کے ملزمان کو ایک سال بعد بھی کٹہرے میں کھڑا نہیں کیا گیاتو کس نے منع کیا؟
-
گوتیرش کا اسرائیل اور حماس سے جنگ بندی پر اتفاق کرنے کی اپیل
-
بعض طاقتیں بلوچستان اور ملک میں استحکام نہیں چاہتیں‘بلوچستان کے مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے تمام سیاسی قوتوں سے بات چیت کریں گے.صدر آصف زرداری
-
لاہور میٹرو بس پر ڈیزل کے نرخوں میں اضافے کا بوجھ بڑھنے لگا
-
9 مئی کرنے اور کروانے والوں کو آئین کے مطابق سزا دینا ہوگی،ترجمان پاک فوج
-
پاکستان کو عالمی بینک سے 8 ارب ڈالرز ملنے کی توقع
-
نواز شریف چاہتے تھے کہ ن لیگ اپوزیشن میں آ کر بیٹھے ، حکومت پی ٹی آئی کو دیدی جائے،مولانا فضل الرحمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.