پرائز بانڈز کیش کروانے کی تاریخ میں توسیع کا امکان

جمعرات 23 ستمبر 2021 13:11

پرائز بانڈز کیش کروانے کی تاریخ میں توسیع کا امکان
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2021ء) حکومت کی جانب سے بند کیے گئے 40 ہزار، 25 ہزار، 15 ہزار اور ساڑھے 7 ہزار کے پرائز بانڈز کی واپسی کی مہلت میں توسیع کا امکان ہے ،حکومت کی جانب سے پرائز بانڈز کی واپسی کیلئے 30 ستمبر2021 کی تاریخ مقرر کی گئی تھی۔ بینکنگ ذرائع کے مطابق بند ہونے والے پرائز بانڈز کو کیش کروانے کی آخری تاریخ میں توسیع کا امکان ہے اور پرائز بانڈز کیش کرنے والوں کو رواں سال کے آخر تک سہولت دی جاسکتی ہے۔

(جاری ہے)

اس سے قبل بھی حکومت کی جانب سے پرائز بانڈز کی واپسی کی مہلت میںتوسیع دی جاچکی ہے اور 15 ہزار روپے کے پرائز بانڈزکی واپسی کی آخری تاریخ 30 جون، 25 ہزار روپے مالیت کے پرائز بانڈز کی واپسی کی آخری تاریخ 31 مئی مقرر کی گئی تھی اوران تینوں بانڈز کی واپسی کی تاریخ میں 30 ستمبر تک توسیع کی گئی تھی۔بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کا کہنا ہے کہ حکومت پرائز بانڈز ان کیش یا پریمیم بانڈز سے تبدیل کروانے کے لئے انہیں مزید مہلت دے، کیونکہ کرونا وبا ء کے باعث ان کا اتنی جلدی سفر کرنا ممکن نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :