وہاڑی میں کلرک یونین کا مطالبہ کے حق میں احتجاجی مظاہرہ

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 23 ستمبر 2021 17:44

وہاڑی میں کلرک یونین کا مطالبہ کے حق میں احتجاجی مظاہرہ
وہاڑی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ ۔ 23 ستمبر2021ء،نمائندہ خصوصی،مبشر مجید مرزا) ایپکا طیب بھٹی گروپ کی جانب سے اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ
سرکاری ملازمین کو یکساں حقوق نہ ملنے کے خلاف وہاڑی میں آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن (ایپکا)ملازمین کی جانب سے ڈی سی کمپلیکس میں بھرپور احتجاج کیا گیا مظاہرین نے کام چھوڑ کر مطالبات کے حق میں نعرے بازی کی مطالبات تسلیم ہونے تک احتجاج کا اعلان
سرکاری ملازمین کو یکساں حقوق نہ ملنے کے خلاف وہاڑی میں آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن (ایپکا)کے زیراہتمام ڈی سی کمپلیکس میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ملازمین نے کام چھوڑ کر اپنے مطالبات کے حق میں نعرے بازی کی مظاہرین کی قیادت ضلعی صدر محمد طیب بھٹی،سرپرست اعلی شیخ مظہر حسین اور رانا ناصر نے کی مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی صدر محمد طیب بھٹی نے کہا کہ حقوق پنجاب کے ملازمین کو وفاق کے ملازمین کی طرح یکساں حقوق دے ملازمین کو 25 فیصد ڈسپیریٹی الاونس،ہاوس رینٹ دیا جائے بلدیہ ملازمین کے ساتھ امتیازی سلوک بند کیا جائے ان کا کہنا تھا کہ اکاونٹس آفس میں کلرکس اور دیگر ملازمین کی تذلیل کی جارہی ہے جس کی مذمت کرتے ہوئے متعلقہ افسران کے تبادلہ کا مطالبہ کرتے ہیں اگر مطالبات تسلیم نہ کئے گئے تو احتجاج کا دائرہ کار وسیع کردیں گے۔

متعلقہ عنوان :