تعلیمی بورڈ بنوں کے دسویں ،بارہویں جماعت کے نتائج کے خلاف طلبہ کا احتجاجی مظاہرے دوسرے روز بھی جا ری رہا

جمعرات 23 ستمبر 2021 17:50

بنوں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2021ء) تعلیمی بورڈ بنوں کے دسویں اور بارہویں جماعت کے نتائج کے خلاف طلبہ کے احتجاجی مظاہرے دوسرے روز بھی جا ری رہا سینکڑوں کی تعداد میں طلبہ نے تعلیمی بورڈ کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے بورڈ انتظامیہ کیخلاف شدید نعرے بازی کی، مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے میاں سلمان شاہ ، فیضان خان ، سمیع وزیر ، عزیر خان ، شریف اللہ و دیگر کا کہنا تھا کہ حالیہ بورڈ نتائج سٹوڈنٹس کے پرفارمنس پر نہیں بلکہ چیئرمین نے اپنی خواہشات کی بنیاد اعلان کئے، جسے ہم مسترد کرتے ہیں کیونکہ مارکنگ میں حکومت کی جانب سے واضح کردہ فارمولہ استعمال نہیں کیا گیا ہے بلکہ الٹا ہمارے نمبرات میں کٹنگ کی گئی ہے ہمیں اپنے حق سے کم نمبرات دیئے گئے ہیں، جن طلبہ نے پوزیشن لی اکثریت صاحب استعداد طبقہ کی ہے بہت کم ایسے امیدوار ہوں گے جو کہ اپنی کارکردگی کی بنیا دپر پوزیشن لی ہو گی ، مظاہرین نے کہا کہ جن طلبہ نے پوزیشن لی ہے سیکرٹری تعلیم کی موجودگی میں ان سے ٹیسٹ لیا جائے تو دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا بنوں بورڈ نے حکومتی فارمولہ نہیں بلکہ خود ساختہ فارمو استعمال کیا ہے ان نمبرات پر ہمیں میڈیکل و نان میڈیکلز میں داخلے نہیں مل رہے صوبے کے دیگر بورڈز نے جس طرح نتائج اخذ کئے ہیں ٹھیک اسی طرح ہمارے نتائج کا اعلان بھی کیا جائے ہم پیپرز کی ری چیکنگ بھی کسی صورت نہیں مانتے اسی طرح جن طلبہ کیخلاف آن فیئرمین کیسز بنائے گئے ہیں وہ ایسے طلبہ ہیں جن کے پیپرز سائنس کے تھے اور نقل اس کیساتھ آرٹس کی لگائی گئی ہے تو ہم کیسے یقین کریں کہ یہ کیسز ان کے خلاف صحیح بنائے گئے ہیں لہذا کیسز بھی ہٹائے جائیں اور رزلٹ بھی دوبارہ جاری کیا جائے اس موقع پر سابق ناظم ڈومیل فدا ء محمد خان وزیر کی قیادت میں طلبہ وفد نے چیئرمین بورڈ کیساتھ مذاکرات کئے اور اپنی تحفظات سے آگاہ کیا چیئرمین بورڈ بنوں شریف گل نے بتایا کہ پیپر استاد بناتے ہیں اور استاد ہی چیکنگ کرتے ہیں، چیئرمین کوئی نمبرات کٹنگ نہیں کر سکتا اور نہ ہی بڑھا سکتا ہے مارکنگ کے دوران میں بذات خود ایک ہال میں گیا جہاں میں نے کئی ایسے پرچہ جات پر نمبرات دیئے ہیں جو بالکل صفر بنتے تھے میں نے ہدایات دی کہ کسی طالب علم نے حاضری دی ہے تو اس کا حوصلہ شکنی نہیں کرنی چاہیئے چیئرمین بورڈ نے اعلان کیا کہ ثابت ہوا کہ کسی طالب علم کیساتھ میں نے نا انصافی کی میں نوکری سے استعفیٰ دوں گا پھر بھی فیکٹس فائڈنگ کمیٹی اعلان کر تا ہوں جو کہ طلبہ کے تحفظات و اعتراضات دور کرے گی ، مظاہرین کے وفد نے واضح کیا کہ اگر کمیٹی نے بورڈ انتظامیہ کو ملوث قرار پایا تو نتائج دوبارہ جاری کئے جائیں گے ، چیئرمین بورڈ نے سابق چیئرمین سوات بورڈ فضل رحیم خان کی قیادت میں ممبران سابق چیئرمین بنوں بورڈ ریاض اللہ خان ، سابق سیکرٹری صفت اللہ خان ، سابق کنٹرولر ظہور اللہ خان اور پرنسپل گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول غوریوالہ اور سید فاروق شاہ سینئر سبجیکٹ سپیشلسٹ گورنمنٹ ہائی سکول اسماعیل خیل پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی جس پر مظاہرین پر امن منتشر ہو ئے ۔