شکارپور میں ایک اور بنت حوا سیاہ کاری کے الزام میں قتل ،ماں نعش لیے خاندان کے دیگر افراد کے ہمراہ پریس کلب پہنچ گئی

جمعرات 23 ستمبر 2021 19:44

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2021ء) شکارپور میں ایک اور بنت حوا سیاہ کاری کے الزام میں قتل ،ماں نعش لیے خاندان کے دیگر افراد کے ہمراہ پریس کلب پہنچ گئی ،احتجاجی مظاہرہ ،مظاہرین کا انصاف کی فراہمی اور ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق سکھر کے علاقے قریشی گوٹھ کی مکین خاتون مسمات عظیماں خاتون برڑو نے خاندان کے افراد جلال،ریشماں و دیگر کے ہمراہ بیٹی کی نعش کیساتھ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اور نعرے بازی کی اس موقع پر مسمات عظیماں خاتون برڑو نے صحافیوں کو بتایاکہ اس کے شوہر علی حسن اور داماد یعقوب برڑو کو مسلح ملزمان نے قتل کردیا تھا ان کے قتل کے بعد پانچ ماہ قبل اس کے دیور نور حسن نے اس کی بڑی بیٹی مقتولہ سیما کو تین لاکھ روپے میں جیکب آباد کے رہائشی اصغر سنجرانی کو فروخت کر اس کی زبردستی شادی کرادی تھی میری بیٹی سیما کو میرے داماد اصغر سنجرانی اور اس کے بھائی اکبر و دیگر نے سیاہ کاری کا جھوٹا الزام لگا کر قتل کردیا ہے اور واقعہ کو چھپانے کیلئے ہمیں دھمکیاں دی جارہی ہیں واقعہ کی رپورٹ ہ شکارپور کے اسٹورٹ گنج تھانے میں درج کرائی ہے مگر پولیس ملزمان کے خلاف کسی بھی قسم کی کاروائی نہیں کررہی ہے مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ ملزمان کے خلاف کاروائی کرکے انہیں انصاف و تحفظ فراہم کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :