کوئٹہ/ پشتون کلچر ڈے، سوشل ورکر کلثوم پانیزئی کے زیر اہتمام مرکزی تقریب

Syed Shah Zeb Raza سید شاہ زیب رضا جمعہ 24 ستمبر 2021 12:11

کوئٹہ/ پشتون کلچر ڈے، سوشل ورکر کلثوم پانیزئی کے زیر اہتمام مرکزی تقریب
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 ستمبر2021ء) پشتون کلچر ڈے کے موقع پر سوشل ورکر کلثوم پانیزئی کی جانب سے فاطمہ جناح فیملی پارک میں شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا، تقریب میں پشتون ثقافتی ملبوسات پہنے مرد و خواتین کی قصیر تعداد نے شرکت کی، تقریب میں ڈپٹی اسپیکر صوبائی اسمبلی سردار بابر خان موسیٰ خیل، قبائلی رہنما سردار احمد اچکزئی، چیئرمین ریڈ کریسنٹ سوسائٹی باری بڑیچ، و دیگر سیاسی و سماجی افراد نے شرکت کی، تقریب کے شرکہ کا کہنا ہے کہ ہمیں اپنی سقافت نہیں بھولنی چاہیے پشتون قوم اپنی سقافت کی عزت جانتی ہے، دنیا میں اج تک انہی قوموں نے ترقی کی جنہوں نے اپنی ثقافت کی عزت کی، تقریب میں مخلتف فنکاروں نے پختون ثقافتی نغمے بھی گائے جبکہ پروگرام آرگنائزر کلثوم پانیزئی کا کہنا تھا کہ وہ مستقبل میں بھی ایسے پروگرامز کا انعقاد کروائیں گے۔