Live Updates

جمائما بھی راحت فتح علی خان کی مداح بن گئیں

راحت فتح علی کی حقیقی لائیو پرفارمنس دیکھ کر بہت اچھا لگا‘ سوشل میڈیا پر بیان

ہفتہ 25 ستمبر 2021 11:45

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2021ء) وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ بھی معروف گلوکار استاد راحت فتح علی خان کی مداح بن گئیں۔

(جاری ہے)

جمائما نے انسٹاگرام پر اپنی آنے والی فلم کے سیٹ سے کچھ تصاویر اور ویڈیو زشیئر کی ہیں جس میں ان کے ہمراہ راحت فتح علی خان کو پرفارم کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔جمائما نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ عظیم راحت فتح علی خان صاحب کی ایک حقیقی لائیو پرفارمنس دیکھ کر بہت اچھا لگا۔خیال رہے کہ جمائما نے کچھ عرصہ قبل اعلان کیا تھا کہ وہ فلم بنانے جارہی ہیں جس میں پاکستانی اداکارہ سجل بھی مرکزی کردار ادا کرتے دکھائی دیں گی۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :