نیشنل ٹی ٹونٹی: وہاب ریاض کی آلراؤنڈ کارکردگی نے سینٹرل پنجاب کو پہلی کامیابی دلادی
ہفتہ 25 ستمبر 2021 12:02
کپتان بابر اعظم کی نصف سنچری اور عثمان قادر کے چار شکار کا بھی فاتح ٹیم کی جیت میں اہم کردار رہا۔
سینٹرل پنجاب نے 143 رنز کا ہدف انیس اوورز میں حاصل کرلیا۔ کپتان بابر اعظم نے 65 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی۔ 45 گیندوں پر مشتمل ان کی اننگز میں آٹھ چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔
انہوں نے تیسری وکٹ کے لیے ان فارم محمد اخلاق کے ہمراہ 55 رنز کی شراکت قائم کی۔
(جاری ہے)
محمد اخلاق 14 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ ان کی اننگز میں ایک چھکا شامل تھا۔
ان دونوں بیٹرز کے آؤٹ ہونے کے بعد سینٹرل پنجاب کی بیٹنگ لائن اپ لڑکھڑا گئی اور 120 رنز پر آٹھ کھلاڑی آؤٹ ہوگئے۔
اس موقع پر وہاب ریاض نے اننگز کے انیسویں اوور میں جنید خان کو دو چھکے اور ایک چوکا لگا کر میچ کا پانسہ پلٹ دیا۔ وہاب ریاض نے 8 گیندوں پر 20 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ عثمان قادر تین رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔
بلوچستان کے جنید خان نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ کاشف بھٹی اور عاکف جاوید نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
اس سے قبل بلوچستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو سودمند ثابت نہ ہوسکا۔ سینٹرل پنجاب کے لیگ اسپنر عثمان قادر کی نپی تلی باؤلنگ کے سامنے بلوچستان کا کوئی بھی بیٹر لمبی اننگز کھیلنے میں کامیاب نہ ہوسکا۔ لیگ اسپنر نے 25 رنز کے عوض چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
ٹیل اینڈرز عمید آصف تین چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے 32 اور کاشف بھٹی دو چھکوں اور دو چوکوں کی بدولت 27 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے۔
بلوچستان نے مقررہ بیس اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 142 رنز بنائے۔ وہاب ریاض نے دو اور فہیم اشرف نے ایک وکٹ حاصل کی۔
مزید کھیلوں کی خبریں
-
پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز کا افتتاح وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف 2مئی کو کریں گی
-
پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان ٹیم کےلیےغیرملکی کوچز کا اعلان کر دیا
-
نیوزی لینڈ بورڈ نے اسکواڈ کا اعلان دو ننھے بچوں سے کروایا
-
پی سی بی جلد ہی پاکستان ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سکواڈ کا اعلان کرے گا
-
پرائم منسٹر نیشنل ٹیلنٹ ہنٹ ٹیبل ٹینس نیشنل لیگ شروع
-
پاکستان سپر لیگ 9 کی فاتح ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ اگلے ماہ پی ایس ایل جیت کا جشن منائے گی
-
ایل پی پی ترین کرکٹ اکیڈمی ، کنیئرڈ کالج لاہورکی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان نمائشی میچ
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، جنوبی افریقا نے کٹ کی رونمائی کر دی
-
اشہب عرفان نے روچسٹر پروم اسکواش ٹورنامنٹ جیتنے کا اعزاز حاصل کرلیا
-
بھارتی فین کرسٹیانو رونالڈو سے آٹو گراف لینے 1200 کلومیٹر پیدل چل کر ریاض پہنچا
-
قومی کھیل ہاکی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے،حنیف عباسی
-
پاکستانی کرکٹ ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کرنا چاہتے ہیں، جیسن گلیسپی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.