یونانی جنوبی مغربی ساحلی علاقے سے 150غیر قانونی تارکین وطن کو بچالیا گیا

ہفتہ 25 ستمبر 2021 14:29

یونانی جنوبی مغربی ساحلی علاقے سے  150غیر قانونی تارکین وطن کو بچالیا ..
ایتھنز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2021ء) یونان کے جنوبی مغربی ساحلی علاقے سے کشتی میں سوار 150غیر قانونی تارکین وطن افراد کو بچا لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

جرمن میڈیا کے مطابق یونانی کوسٹ گارڈز کے مطابق ایک کارگو شپ نے ایک مشکوک پھنسی ہوئی کشتی باریساحلی حکام کو اطلاع دی گئی جس پر یونانی ایئر فورس اور بحریہ کے ہیلی کاپٹرز اور وہاں گشت کرنے والی کوسٹ گارڈز کی کشتیوں نے فوری طور پر ریسکیو آپریشن شروع کردیا اور 150غیر قانونی تارکین وطن کو بچالیا گیا، جنہیں مزید تفتیش کیلئے یونانی جزیرے کریٹ منتقل کردیا گیا ۔تاہم ریسکیو کیے گئے افرادکی قومیت کے بارے میں تا حال اطلاعات جاری نہیں کی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :