پی ٹی وی ریفرنڈم، مشعل پینل بھاری اکثریت سے کامیاب
کارکنوں کی فلاح و بہبود اور ادارے کی ترقی کے لئے کوئی کسر نہیں اٹھا رکھیں گے، پی ٹی وی کے مفادات اور کارکنوں کے حقوق کے لئے ہر فورم پر آواز اٹھائی جائے گی ، سید ناصر شاہ،جہانگیر خان،چوہدری فاروق
ہفتہ 25 ستمبر 2021 23:25
(جاری ہے)
مشعل پینل کے مرکزی چیئرمین ابراہیم کمال ،صدرجہانگیر خان ، جنرل سیکرٹری چوہدر ی فاروق، تمام مرکزی رہنمائوںسمیت کوئٹہ سنٹر کے رہنمائوں سید ناصر شاہ ، داد محمد جتک ، ناصر گجر ،دلاور کاسی ، منور خان ناصر ، عدیل درانی ، غلام فاروق بلوچ ، نادر بنگلزئی ،خادم حسین یوسفزئی ،بیبرگ بادینی ، وزیر خان ، شمس اللہ کاکڑ سمیت دیگر رہنمائوں اور ساتھیوں نے مشعل پینل کی کامیابی پر کارکنوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مشعل پینل کی کامیابی پی ٹی وی کے تمام کارکنوں کی کامیابی ہے جس طرح کارکنوں نے مشعل پینل پر اپنے جس اعتماد کا مظاہرہ کیا ہے ہم اس پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کریں گے اور کارکنوں کی فلاح و بہبود اور ادارے کی ترقی کے لئے کوئی کسر نہیں اٹھا رکھیں گے ۔
مشعل پینل کے رہنمائوں نے کہا کہ پچھلے کچھ عرصہ سے پی ٹی وی میں یونین کا وہ کردار نہیں رہا جو کہ ہونا چاہئے تھا جس سے کارکنوں اور ادارے کو کافی نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔اس موقع پر سی بی اے یونین مشعل کے رہنمائوں نے پی ٹی وی انتظامیہ کا بھی شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے ریفرنڈم کے لئے سازگار ماحول فراہم کیا ۔انہوںکہا کہ ہماری پہلی ترجیح ادارے کی ترقی اور کارکنوں کے حقوق کے لئے جدوجہد اور ان کی پاسداری ہے ریفرنڈم میں کامیابی کے بعد بحیثیت سی بی اے یونین ہم انتظامیہ کے ساتھ مل کر پی ٹی وی کی ترقی کے لئے اپنا کردار ادا کریں گے انہوں نے کہا کہ سی بی اے یونین تمام کارکنوںکے حقوق کی پاسدار ہے اور ہم عہد کرتے ہیں کہ پی ٹی وی کے مفادات اور کارکنوں کے حقوق کے لئے ہر فورم پر مضبوط آواز اٹھائی جائے گی ۔مزید قومی خبریں
-
پنجاب حکومت کی جانب سے گندم کی امپورٹ کی نشاندہی تاخیر سے کی گئی
-
کراچی،50لاکھ کی ڈکیتی کا ڈراپ سین، رقم جمع کروانے والا ہی واردات کا ماسٹرمائنڈ نکلا
-
عازمین حج کی حجاز مقدس روانگی کے سلسلے میں اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت تیاریاں مکمل
-
این اے 148ضمنی الیکشن،مسلم لیگ (ن) کا پیپلز پارٹی کے امیدوار کی حمایت کا اعلان
-
عرب ممالک میں عیدالاضحی 16جون کو ہونے کا امکان
-
رواں سال غیر معمولی مون سون بارشیں ہونے کی پیشگوئی
-
پی ٹی آئی آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی سے بات چیت کا کہہ رہی ہے، گورنر فیصل کریم کنڈی
-
وزیر اعلی پنجاب مریم نوازکاکچی آبادیوں میں ڈویلپمنٹ کااعلان، رہائشیوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی
-
مئی کو بانی پی ٹی آئی نے عوام کو ورغلایا،شرجیل میمن
-
اتحاد کی طاقت سے ہم دہشت گردی کی لعنت کو مکمل طور پر ختم کر دیں گے، وزیر داخلہ محسن نقوی
-
2 انتہائی مطلوب دہشت گرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
-
دو جاپانی کار کمپنیوں کا قیمتوں میں کمی نہ کرنے کا فیصلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.