سیکڑوں یہودی آباد کاروں کا مسجد ابراہیمی پر دھاوا

سیکڑوں یہودی شرپسندوں نے مسجد ابراہیمی میں گھس کر کئی گھنٹے مقدس مقام کی بے حرمتی کی،ذرائع

پیر 27 ستمبر 2021 14:29

سیکڑوں یہودی آباد کاروں کا مسجد ابراہیمی پر دھاوا
الخلیل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 ستمبر2021ء) فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں یہودی آباد کاروں نے مسجد ابراہیمی شریف پر دھاوا بولا اور مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق مقامی فلسطینی ذرائع نے بتایا کہ سیکڑوں یہودی شرپسندوں نے مسجد ابراہیمی میں گھس کر کئی گھنٹے مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔ یہودی آباد کاروں نے تلمودی تعلیماتی کے مطابق مذہبی رسومات ادا کیں۔ اس موقعے پر فلسطینی نمازیوں کے مسجد ابراہیمی میں داخلے پر پابندی عاید کی گئی تھی۔

متعلقہ عنوان :