سعودی شہری نے 20 برس میں ایک لاکھ سکے جمع کر لیے

ہشام النجار نے دنیا بھر میں نوادرات اور نایاب کرنسیوں کے نیلامیوں سے ایک لاکھ سے زیادہ سکے جمع کیے،رپورٹ

پیر 27 ستمبر 2021 14:32

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 ستمبر2021ء) سعودی عرب میں ایک شہری نے 20 برس سے زائد وقت میں ایک لاکھ سکے جمع کر لیے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اس دوران میں وہ دنیا کے مختلف ممالک میں گیا تا کہ ان سکوں کو جمع کر سکے۔ بات صرف سکے جمع کرنے تک محدود نہیں رہی بلکہ اس شہری نے سکوں کے ذریعے سعودی بادشاہوں کی تصاویر پر مشتمل حیران کن فن پارے تیار کر ڈالے۔

سعودی شہری ہشام النجار نے دنیا بھر میں نوادرات اور نایاب کرنسیوں کے نیلامیوں سے ایک لاکھ سے زیادہ سکے جمع کیے۔النجار کا کہنا تھاکہ سکوں کے ذریعے فن پاروں کی تیاری کا مقصد ان سکوں کو خوب صورت شکل میں محفظ کرنا ہے۔ اس لیے ایسے فن پارے تیار کیے گئے جو دیکھنے والوں کے لیے پر کشش ہوں۔النجار کے مطابق اس نے شاہ سلمان کی تصویر دنیا بھر کے 9 ہزار سے زیادہ سکوں کے ذریعے تیار کی۔

(جاری ہے)

النجار نے مزید بتایا کہ اس کے پاس سکوں سے تیار کی گئیں 40 تصاویر ہیں۔ یہ تصاویر سعودی عرب کے فرمارواں اور شہزادوں اور خلیجی ممالک کے شہزادوں کی ہیں۔النجار کا کہنا تھا کہ اس آرٹ ورک کے ذریعے وہ دنیا بھر میں سکوں کے ذریعے بنائی گئی سب سے بڑی دیوار نقاشی پیش کرنا چاہتا ہے۔ یہ فن پارہ مکہ مکرمہ یا جدہ یا ریاض یا کسی بھی اور شہر میں ہو سکتا ہے اور النجار اس کے ذریعے گینز بک آف ریکارڈز میں شامل ہونے کا خواہش مند ہے۔