Live Updates

نواز لیگ کا ووٹ کو عزت دو کا نعرہ عوام نے مسترد کردیا‘ڈاکٹر شاہد صد یق

تحریک انصاف کی حکومت سماجی، سیاسی، معاشی انقلاب اور انصاف کیلئے پرعزم ہے‘ رہنما پی ٹی آئی

پیر 27 ستمبر 2021 15:55

نواز لیگ کا ووٹ کو عزت دو کا نعرہ عوام نے مسترد کردیا‘ڈاکٹر شاہد صد ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 ستمبر2021ء) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی بانی رہنما ڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہا ہے کہ نواز لیگ کا ووٹ کو عزت دو کا نعرہ عوام نے مسترد کردیا،لیگی قیادت کا کردار نعرے کے برعکس ہے لیگی قائدین نے خود ووٹ اور ووٹرز کے تقدس کو پامال کیا، تحریک انصاف کی حکومت سماجی، سیاسی، معاشی انقلاب اور انصاف کیلئے پرعزم ہے۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت پاکستان کی خودمختاری اور خودداری پرحملہ آور ہونے کی کوشش کرنے والے عناصر کا پوری شدت کے ساتھ راستہ روکے گی، قومی تشخص اورعوام کامعیار زندگی بلند کرنا حکومتی اولین ترجیح ہے جس کی انجام دہی یقینی بنانے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی گئی ہے۔ انہو ں نے کہاکہ اپوزیشن جماعتیں گٹھ جوڑ کر کے بھی حکومت کو دبا میں نہیں لاسکتیں کیو نکہ عوام وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ ہیں کرپٹ عناصر اپنے انجام کو پہنچ رہے ہیں ملک و قوم کو مسائل کی دلدل میں دھکیلنے والوں کی جگہ جیل ہے جس نے جتنی کرپشن کی ہے اس کو اس کا حساب دینا ہو گا کسی کو حکومت این آر او نہیں دے گی ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات